26 Jan کیا ادائے نگاہِ ساقی ہے 2021-01-26 شیخ الاسلام حضرت علامہ سید محمد مدنی اشرفی جیلانی المعروف مدنی میاں 456 کیا ادائے نگاہِ ساقی ہے فرش پہ گر کے جام ٹوٹ گیا دنیا کہنے لگی ہے دیوانہ دامن صبر جب سے چھوٹ گیا کج نگاہی سے یہ گمان ہوا شیشۂ دل کسی کا ٹوٹ گیا میرے ناصح نے جب انہیں دیکھا دامن پندو وعظ چھوٹ گیا ناامیدی کے ابر چھائے ہیں بخت اخؔتر بھی آج ٹوٹ گیا تجویزوآراء