26 Jan موجوں کا طوفان ہے کیسا 2021-01-26 شیخ الاسلام حضرت علامہ سید محمد مدنی اشرفی جیلانی المعروف مدنی میاں 352 موجوں کا طوفان ہے کیسا ساحل بھی حیران ہے کیسا تیرے ستم پر تجھ کو دعا دوں دیکھ مرا ارمان ہے کیسا صبح کو وعدہ شام کو دھوکا جانے ترا پیمان ہے کیسا لب پہ ہنسی اور ہاتھ میں پتھر آج کا یہ انسان ہے کیسا بزم میں اس کی اخؔتر بھی ہے لیکن وہ انجان ہے کیسا تجویزوآراء