روز آئے مدینے سے باد صبا ہجر میں دل ہمارا بہلتا رہے

روز آئے مدینے سے بادِ صبا ہجر میں دل ہمارا بہلتا رہے

 

ہر گھڑی تم مجھے یاد آتے رہو عالمِ شوق میں دل مچلتا رہے

 

وقت آجائے ارؔشد کا جب آخری رنگ لائے مِری نسبتِ قادری

 

گوشۂ دامنِ پاک ہو ہاتھ میں سامنے تم رہو دم نکلتا رہے


متعلقہ

تجویزوآراء