انکی نگاہِ ناز جدھر ہمنوا گئی

انکی نگاہِ ناز جدھر ہمنوا گئی
واللہ کہہ رہا ہوں قیامت مچاگئی
عشق نبیﷺ پہ عصر کو قربان کردیا
کیسے کہوں نماز تمہاری قضاگئی
ہے نام پاک اس کا علی﷜ جس کی جان پاک
بہر خدا تھی اور برائے خدا گئی
میرے نصیب تیرا نصیبہ چمک اٹھا
ماہ رجب کی تیرہویں تاریخ آگئی

تجویزوآراء