یا الہی حشر میں خیر الورا کا ساتھ ہو

یا الہی حشر میں خیر الورا کا ساتھ ہو
رحمت عالم جناب ِ مصطفی کا ساتھ ہو

یا الہی ہے یہی دن رات میری التجا۔
روز محشر شافع روز جزا کا ساتھ ہو

یا الہی جب قریب نیزہ کے آہ ے آفتاب
اُس سزاوار خطاب ِ والضحیی کا ساتھ ہو

یا الہی حشر میں نیچے لو ائے احمد کے
سید سادات فخر انبیا کا ساتھ ہو

یاالہیٰ پُل کے اوپر بھی بہنگام گزر۔
دستگیر بیکساں اُس پیشوا کا ساتھ ہو

یاالہئ جب عمل میزان میں تلنے لگیں
سید ثقلین و ختم الانبیاکا ساتھ ہو

یا لہی جب قیامت میں صفیں بندے لگیز
اہل بیت مجتبی ٰ الٓ عبا کا ساتھ ہو

یا الہی شغل ِ نعت ِ مصطفائی میں رہوں
جسم وجان میں جب تلگ مرے وفا کا ساتھ ہو

بعد مرنے کے بھی ہے کاؔفی کی یہ یارب دعا
ذقر اشعار لغت مصطفی کا ساتھ ہو
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔(دیوانِ کافؔی)


متعلقہ

تجویزوآراء