یوسف بن حسین رازی
حضرت یوسف بن حسین رازی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی:شیخ یوسف بن حسین رحمۃ اللہ علیہ۔کنیت:ابو یعقوب۔لقب:شیخ الصوفیاء،امام العرفاء۔والد کااسم گرامی:شیخ حسین علیہ الرحمہ۔(نفحات الانس:110/سیر اعلام النبلاء،ج14،ص248) مقامِ ولادت: آپ کاتعلق ایران کےشہر"ہمدان"سے ہے۔(نفحات الانس:110) تحصیل ِعلم: ابتدائی تعلیم اپنے علاقے میں حاصل کی،جب سن تمیز کو پہنچے تو مزیدحصولِ علم کےلئے بلاد عرب کاسفر کیا۔آپ نے حضرت ذوالنون م...