علمائے اسلام  

حضرت عبدالغنی المعروف غنی سائیں قادری

حضرت عبدالغنی المعروف غنی سائیں قادری علیہ الرحمۃ  ف ۱۳۵۷ھ /۱۹۳۸ء           عارف باللہ حضرت مولانا صوفی سائیں عبدالغنی (رحمہ اللہ تعالیٰ)  کا تعلق قریشی خاندان سے تھا آپ حضرت مولانا حافظ غلام رسو ل قادری کے سگے ماموں ، سسر اور پیرو مرشد تھے۔ آپ بڑے باکمال  شاعر ، مداح رسول ، پابند  شریعت  و طریقت  معلم معروف  و حقیقت عاشق غوث اعظم اور  مرد قلندر تھے۔ حضر سید محمد...

حضرت عالم شاہ بخاری

حضرت عالم شاہ بخاری علیہ الرحمۃ            حضرت عالم سید عالم شاہ بخاری علیہ الرحمۃ  کا شمار قدیم اولیاء میں ہوتا ہے، بڑے فیاض،  صاحب تصرف اور ولی کامل ہیں آپ کے متعلق یہ بات مشہور ہے کہ بعد زمانہ کی وجہ سے آپ کے مزار کے آثار  باقی نہیں رہے تھے کسی کو خواب میں ارشاد فرمایا کہ میری قبر کو ظاہر کرو چناں چہ  آپ کی قبر مبارک کو ظاہر کیا گیا اور آپ کے کسی عقیدت مند نے شاندار گنبد آپ...

حضرت غلام محمد صاحب

حضرت غلام محمد صاحب علیہ الرحمۃ  ف۔۱۳۵۶ھ           شیخ غلام محمد حضرت حافظ محمد صدیق  صاحب  بھر چونڈوی کے خلیفہ  تھے  نہایت متقی متورع اورحدود شرع کے پابند  تھے، بھر چونڈی شریف کے شمال میں،  ‘‘راجن پور’’ کی ایک  بستی ہے وہاں ایک قدیم مدرسہ تھا جس میں آپ نے تعلیم پائی، ذوالحجہ  ۱۳۵۶ھ میں آپ کی وفات ہوئی آپ کو راجن پور سے باہر ایک قبرست...

حضرت غائب شاہ پیر سید

حضرت غائب شاہ پیر سید علیہ الرحمۃ            سلطان العارفین سید العاشقین  قبلہ حضرت سید پیر حاجی غائب شاہ غازی علیہ الرحمۃ صاحب کشف و کرامت بزرگ ہوئے ہیں۔ آپ کے متعلق یہ بات مشہور ہے کہ آپ کے مزار کے جنوبی طرف میں حکومت برطانیہ نے ریلوے  لائن بچھانے کی بڑی کوشش کی لیکن کار گر  ثابت نہ ہوئی،  دن میں ریلوے  لائن بچھاکے جاتے تھے صبح کو  اکھڑی ہوئی پڑی رہتی تھی، اس کے علا...

حضرت قادر بخش خان گولہ مولوی

حضرت قادر بخش خان گولہ مولوی علیہ الرحمۃ  و ۱۲۵۳ھ/۱۸۳۷ء۔ ۱۳۴۱ھ/ ۱۹۲۲ء           مولوی قادربخش بن نگل خان ۱۲۵۳ھ میں جیکب آباد کے ایک معزز گھرانے میں پیدا ہوئے، بچپن  ہی سے والدین کے سایہ عاطفت سے محروم ہو گئے، علم ظاہر کے ساتھ علم باطن آپ کو سندھ کے مشہور شیخ کے پاری کی سالہا سال کی صحبت  سے حاصل ہوا، دوران تعلیم  ہی اپنے مکان میں اکتارہے کی دھن پر محور  ہوجایا کرتے تھے اور اسی ...

حضرت غلام احمد مخدوم علامہ ملکانی

حضرت غلام احمد مخدوم علامہ ملکانی علیہ الرحمۃ  و۱۲۸۶ھ/ ف۱۳۵۴ھ/ ۱۹۳۵ء           رشد و ہدایت کے پیکر آسمان علم و فضل  کے مفخر حضرت علامہ مخدوم غلام  احمد ملکانی بلوچ، ملکانی  گوٹھ ضلع دادو  میں ۱۴ رمضان المبارک ۱۲۷۶ھ میں تولد ہوئے۔ والد نے غلام محمد اور والدہ نے غلام احمد نام تجویز کیا لیکن مشہور غلام احمد ہوا۔ سات یا آٹھ اسل کی عمر  میں آخوند عبدالکریم کے پاس قرآن مجید پڑھن...

حضرت شاہ فقیر اللہ علوی

حضرت شاہ فقیر اللہ علوی علیہ الرحمۃ            فقیر اللہ بن عبدالرحمٰن  بن شمس  الدین گیارہویں  صدی ہجری کے اوائل میں افغانستان میں پیدا ہوئے،  ہند اور افغانستان میں علوم  ظاہری کی تکمیل  کر کے اس دور کے عظیم  فضلاء میں شامل ہوئے تحصیل  علم کے بعدسیاحت  کی اور حرمین شریفین میں حاضری دی پھر سلسلہ  نقشبندیہ  کے عظیم بزرگ  شیخ محمد مسعود دائ...