علمائے اسلام  

حضرت علاؤ الدین

حضرت علاؤ الدین علاؤ الدین بیگھو صحرانورد اولیاء میں سے ایک تھے،مستجاب الدعوات تھے،جو زبان سے نکل جاتا ہو کے رہتا تھا ، ۹۰۰ھ  میں وفات ہوئی برھمن آباد میں دشت کے قریب مدفون ہیں۔ (بیگہیو سندھ کی ایک قوم ہے۔ مولف۔‘‘حدیقۃ الاولیاء ص ۲۱۱’’) (تذکرہ اولیاءِ سندھ )...

حضرت عمر بودلہ

حضرت عمر بودلہ           درویش  عمر بودلہ ایک مجذوب تھے، شروع میں ویرانہ نور دی مشغلہ تھا، بعد میں اگھم کوٹ کو مسکن  بنالیا تھا مادر زاد ننگے رہتے تھے، اکثر  حاجت  مند بامراد لوٹتے تھے، ایک مرتبہ ایک درویش دھیو نے آپ سے ملاقات کا ارادہ کیا ادھر انہوں نے ارادہ کیا اور ادھر مجذوب کو خبر ہوگئی، اپنے ایک معتقد  سے فرمایا کہ فلاں ولی ہم سے ملنے آرہے ہیں چادر دو تاکہ پہن لوں چناں چہ ...

حضرت عیسیٰ لنگوٹی

حضرت عیسیٰ لنگوٹی ف۹۳۱ھ/ ۱۵۲۴ء           شیخ عیسیٰ دراصل برہان پور (ہند)  کے رہنے والے تھے ، ترک وطن کر کے سندھ کےعلاقہ ساموئی میں رہائش  پذیر ہوئے یہاں ایک عالی شان مدرسہ قائم کیا جس سے لاتعداد علماء اور مبلغین فارغ التحصیل  ہوکر نکلے اس درس گاہ گے نامور علماء  میں  علامہ نعمت اللہ عباسی ہوئےہیں، آپ قلندر انہ واضع مطابق لنگوٹی باندھے  رہتے تھے، تمام عمر مجرد رہے، آپ کے مع...

حضرت علی ثانی شیرازی سید

حضرت علی ثانی شیرازی سید علیہ الرحمۃ ف۔ ۹۸۱ھ سید علی شیرازی بن سید جلال سید جلال بن میاں  سید علی کلاں، خاندانی بزرگ تھے، آپ کے آباؤ اجداد سب کے ساتھ  بزرگ تھے، ابتداء میں آپ نے ایک درویش راجر کی صحبت اختیار کی پھر مشہور بزرگ  حضرت مخدوم نوح ہالائی سے بعیت کی۔ (حدیقۃ الاولیاء ص ۶۵)           آپ کا دستر خوان وسیع تھا،  جو دو سخا کا یہ عالم تھا  کہ کوئی سائل محروم نہیں جاتا تھا، ...

حضرت عنایت اللہ

حضرت عنایت اللہ علیہ الرحمۃ  ف ۱۱۳۰ھ           سر زمین سندھ کےمشہور صوفی عنایت اللہ کا شجرہ نسب اس طرح ہے، عنایت اللہ بن مخدوم فضل اللہ بن ملا یوسف، بن ملا شہاب بن ملا آجب بن مخدوم صدھو لا نگاہ قادری ، مخدوم لانگاہ کے بزرگوں کا اصل وطن بغداد تھا، یہ لوگ اچ میں آکر مقیم ہوگئے تھے، صوفی عنایت شاہ کی ولادت ۱۰۶۵ھ/۱۶۵۶ء میراں پور میں  ہوئی جب جوان ہوئے تو تلاش مرشد میں ملتان پہنچے یہاں آپ کی ملاقا...

حضرت عبداللہ شاہ سید غازی

حضرت عبداللہ شاہ سید غازی علیہ الرحمۃ  و ۹۸ ھ ف ۱۵۱ھ آپ کا اسم گرامی سیّد عبداللہ، کنیت ابو محمد اور لقب الاشتر ہے، آپ کے والد کا نام سیّد محمد نفس زکیہ اور دادا کا نام سیّد عبداللہ المحض ہے، پانچویں پشت میں حضرت سیّدنا امیر المومنین علی رضی اللہ عنہ سے جاکر ملتے ہیں۔ پورا سلسلۂ نسب اس طرح ہے: سیّد ابو محمد عبداللہ الاشتر بن سیّد محمد ذوالنفس الزکیہ بن سیّد عبداللہ المحض بن سیّد حسن مثنّٰی بن سیّدنا حضرت امام حسن رضی اللہ تعالٰی عنہ بن حضرت ...

حضرت عبدالرحمٰن خواجہ مجددی ٹکھڑائی

حضرت عبدالرحمٰن خواجہ مجددی ٹکھڑائی علیہ الرحمۃ و۱۲۴۴ھ ف ۱۳۲۵ھ           خواجہ حضرت عبدالرحمٰن بن خواجہ عبدالقیوم مجددی قندھاری علیہ الرحمۃ ۱۲۲۴ قندھار افغانستان میں تولد ہوئے،  تمام علوم و فنون قندھار کے مختلف اساتذہ  کرام سے حاصل کیے اور نقشبندیہ طریقہ ، باطنی کمالات  اپنے والد ماجد سے حاصل کیے،اپنے والد کی وفات ۱۲۷۱ھ کے بعد ان کی مسند پر فائز ہوئے۔       ...

حضرت عبدالرحمٰن سید شہید

حضرت عبدالرحمٰن سید شہید علیہ الرحمۃ  ف ۱۳۷۵ھ/ ۱۹۵۶ء           حضرت سید عبد الرحمٰن شاہ شہید علیہ الرحمۃ ایک مجذوب صفت آدمی تھے۔ اکثر و بیشترحضرت سید عالم شاہ بخاری کے مزار پر نظر آیا کرتے تھے، حضرت اسماعیلشاہ مجذوب کے خاص مرید تھے آپ کی شہادت کا واقعہ بھی بڑا عجیب ہے۔ وہ اس  طرح کہ چند اشخاص آپ کو کسی بہانہ میوہ شاہ کےقبرستان کے جنگل میں اس نیت سے لے گئے کہ آپ کی گدڑی میں بہت سارا روپیہ ہوگا...

حضرت عبدالرحیم علامہ مخدوم گرھوڑی

حضرت عبدالرحیم علامہ مخدوم گرھوڑی علیہ الرحمۃ  و۱۱۵۲ھ ف ۱۱۹۲ھ/ ۱۷۷۸ء           حضرت مخدوم علامہ عبدالرحیم گرھوڑی  رحمہ اللہ کا شمار ان  علماء و الیاء میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنے علم و فضل کشف و کرامت کی قوت سے معاصرین پر اپنا لوہا منوایا ہے۔ آپ نے وہ علمی تبحر حاصل کیا کہ اس زمانے میں پورے سندھ میں (ٹھٹھہ سے لیکر ملتان تک) آپ کے ہم پلہ کوئی عالم نہ تھا، مباحثہ  و مناظرہ میں  آپ ک...

حضرت عبدالستار جان فاروقی مجددی

حضرت عبدالستار جان فاروقی مجددی و  ۱۳۱۱ھ           آپ کاتعلق  فاروقی  مجددی سر ہندی خاندان سے تھا۔ آپ حضرت خواجہ محمد حسین  جان کے نور نظر  دوسرے نمبر فرزند گوہر  اور حضرت  خواجہ  عبدالرحمٰن  جان مجددی  نقشبندی  علیہ الرحمۃ کے بڑے پیارے اور لاڈلے  پوتے تھے، حضرت خواجہ صاحب کو اپنے اس پوتے  سے بے حد پیار تھا آپ کو پورا پورا دن اپنے دوش مبا...