علمائے اسلام  

حضرت عبدالفتاح مجذوب سید

حضرت عبدالفتاح مجذوب سید علیہ الرحمۃ  و ۱۳۲۱ھ ف ۱۳۹۸ھ / ۱۹۷۸ء           آپ کا تعلق  سادات بخاری سے ہے  حضرت سید سخی  مرتضیٰ  بخاری علیہ الرحمۃ کے اولاد امجاد سے ہیں۔  حضرت سید عبدالفتاح  بخاری علیہ الرحمۃ  کی ولادت باسعادت ۴/ رجب المرجب/۱۳۲۱ھ بروز ہفتہ   ٹنڈو محمد خان میں ہوئی اور  یہیں تعلیم و تربیت حاصل کی۔ پہلے آپ پرائمری اسکول میں ہیڈ ماسٹر تھے...

حضرت عبدالقادر الشیخ سید گیلانی

حضرت عبدالقادر الشیخ سید گیلانی و۱۳۲۱ھ ف ۱۳۹۸ھ/ ۱۹۷۸ء حضرت شیخ المشائخ  السید عبدالقادر الگیلانی  علیہ الرحمۃ  حضور غوث اعظم دستگیر  قدس سرہ العزیز کی آل میں سے تھے۔  آپ کا شجرہ  نسب  اس طرح ہے۔ السید عبدالقادر الگیلانی بن السید  عبداللہ  بن السید  علی بن السید سلیمان بن السید مصطفیٰ  بن السید  زین الدین   بن السید  محمد درویش بن السید حسام الدین بن السید نورالدین بن السید...

حضرت عبدالکریم شاہ متعلوی

حضرت عبدالکریم  شاہ متعلوی علیہ الرحمۃ  و۹۴۴ھ /۱۵۳۸ء ف ۱۰۲۳ھ           سید عبدالکریم بن سید  لعل محمد المعروف  للہ کا شجرہ  نسب حضرت سید علی بن حیدر  ھروی سے جاکر ملتا ہے ۔ حضرت سید علی نے متعلوی شہر آباد کیا جواب ‘‘مٹیاری’’ کے نام سے مشہور ہے۔           حضرت سید عبدالکریم  المعروف شاہ کریم بلڑی...

حضرت علی اکبر سید جیلانی قادری

حضرت علی اکبر سید جیلانی قادری علیہ الرحمۃ  ف۱۲۰۰ھ یا ۱۲۰۱ھ           آپ حضرت فتح محمد شاہ جیلانی  علیہ الرحمۃ کے بڑے فرزند ہیں بڑے عابد و زاہد اور ولی کامل تھے نورائی  شریف کے جیلانی سادات کے جدا علی  اور مورث ہیں۔ ہر وقت  یاد الہٰی میں مصروف رہتے۔ سید علی اصغر  شاہ جیلانی  المعروف دریا کا پیر آپ کے سگے چھوٹے  بھائی تھے آپ کی وفات تقریباً  ۱۲۰۰ ھ یا ۱۲۰۱ھ م...

حضرت علی بخش سید جیلانی قادری

حضرت علی بخش سید جیلانی قادری علیہ الرحمۃ            حضرت سید علی بخش شاہ جیلانی قادری ، حضرت سید علی اکبر جیلانی قادری کے چھوتے فرزند اور فتح محمد شاہ جیلانی قادری کے پوتے اور  سخی بچل شاہ جیلانی کے برادر اصغر ہیں۔ آپ ہمیشہ کھانے میں پانی ملاکر اس کو بے بنا کر استعمال کیا کرتے تھے۔ آپ کے متعلق  یہ بات مشہور ہے کہ جب آپ کا وصال ہوا تو قدرتی طور پر آسمان سے سفید بڑے بڑے پرندے نمودار ہوئے ...

حضرت علی مردان حاجی جیلانی

حضرت علی مردان حاجی جیلانی علیہ الرحمۃ  ف ۱۳۹۹ھ / ۱۹۷۹ء حضرت سید علی شاہ جیلانی بن حضرت نور  علی شاہ  حضرت سخی بچل  شاہ بن شجاعی  محمد شاہ بن حضرت بچل شاہ (اول) بن حضرت علی اکبر شاہ جیلانی بن حضرت فتح محمد شاہ قادری قدس اللہ اسرارھم حضرت موصوف عابد ، زاہد اور بڑے ہی جلال والے درویش تھے۔ شریعت کے خلاف کوئی بھی کام دیکھنا گوارا نہیں  کرتے تھے۔   لوگوں کو زبردستی  پکڑ کر مسجد میں لے اتے اور نماز پڑھواتے ا...

حضرت علی شرف الدین المعروف علی شاہ جیلانی

حضرت علی شرف الدین  المعروف علی شاہ جیلانی علیہ الرحمۃ            حضرت سید علی  شرف الدین  المعروف  علی شاہ جیلانی رحمہ اللہ حضور غوث اعظم  کے اولاد امجاد سے ہیں، صاحب سلسلہ ،اھل دل متبع  شریعت ، مقتداء طریقت اور بڑے باکمال ولی تھے۔  آپ کا سلسلہ نسب حضرت غوث اعظم رضی اللہ تعالٰی عنہ کے تیسرے  صاحبزادہ حضرت سیدنا عبدالعزیز جیلانی رضی اللہ تعالٰی عنہ سے جا ملت...

علامہ حضرت علی محمد مھیری

علامہ حضرت علی محمد مھیری  علیہ الرحمۃ  ف۱۳۶۷ھ           عاشق رسول ﷺ علامہ علی محمد رحمہ اللہ مھیری قوم سے آپ کا تعلق تھا ۔ آپ کے والد کا نام  حافظ دھنی  پرتو تھا ۔آپ نے قرآن مجید  حافظ محم نوندانی سے پڑھا۔ بارہ سال عمر میں فارسی کی تعلیم  کے لیے مخدوم  عبدالرؤف نورنگ  زادہ اور حافظ احمد میمن کھورداہی کے پاس آگئے۔ مخدوم عبدالرؤف  کے پاس کچھ عرصہ  ہی پڑھ...

حضرت عم شاہ ولی

حضرت عم شاہ ولی علیہ الرحمۃ            آپ کاتعلق سادات کرام سے ہے، کس قبیلہ  سے یہ معلوم  نہ ہوسکا، آپ صاحب تصرف کامل ولی تھے اور اتنے صاحب کرامت تھے کہ لوگ آپ کی کرامات کو دیکھ کر آپ کو حیاتی میں ہی ولی کہنے لگے اپ کے انتقال کے بعد بھی کئی کرامتوں کا صدور ہوا ہے جناب  مولانا عبداللہ کھتری  سے روایت ہے کہ دل کا مریض  اگر آپ کے مزار پر صدق  دل سے جائے اورحاضر ی دے تو ا...

حضرت عبدالغفور علامہ ہمایونی

حضرت عبدالغفور علامہ ہمایونی علیہ الرحمۃ  و ۱۲۶۱ھ ف ۱۳۳۶ھ/ ۱۹۱۸ء           حضرت علامہ مولانا عبدالغفور  بن خلیفہ محمد یعقوب  ہمایونی عالم ، فاضل عارف ، مفتی اعظم عاشق رسول اکرم ﷺ اور صاحب کرامت ولی کامل تھے۔ پوری زندگی درس و تدریس  اور افتاء  میں گذری۔ اپنے معاصرین مولانا حسن اللہ پاٹائی۔ مولانا ارشاد حسین رامپوری ، مولانا پیر سید رشد اللہ صاحب العلم سے بڑے بڑے تحریری مناظرے کی...