علمائے اسلام  

حضرت سید عبداللہ شاہ الحسنی بغدادی ٹھٹھوی

حضرت سید عبداللہ شاہ الحسنی  بغدادی ٹھٹھوی ف۔ ۱۰۶۰ھ           سندھ کے معروف مرجع خلائق بزرگ ہوئے ہیں آپ کا شجرہ نسب یہ ہے۔ سید عبداللہ بن سید محمود بن سید عبدالقادر بن سید عبدالباسط ، بن سید حسین بن سید احمد بن سید شرف الدین  قاسم بن سید شرف الدین یحیی بن سید بار الدین حسن بن سید علاؤ الدین بن سید شمس الدین بن سید شرف الدین یحیی بن سید شہاب الدین احمد بن سید ابو صالح  انصر بن سید عبدالرز...

حضرت عبداللہ جان المعروف بہ شاہ آغا

حضرت عبداللہ جان المعروف بہ شاہ آغا و۱۳۰۵ھ ۔۱۹۷۳ء           عبداللہ  جان ولد محمد حسن جان ولد  عبدالرحمٰن  ولد عبدالقیوم ولد شاہ فضل اللہ رحمہم اللہ ہے، ابتدائی تعلیم والد ماجد سے حاصل کی پھر دوسرے اساتذہ سے کسب فیض کیا، سلسلہ عالیہ نقشبندیہ  مجددیہ میں اپنے والد سے خرقہ خلافت حاصل کیا ، زہد و تقوی، اور علم و ادب میں یگانہ روزگار تھے، عمر کے آخری لمحات تک شب و روز مطالعہ درس وتدریس&...

حضرت عبداللہ قاضی

حضرت عبداللہ قاضی           صا﷜حب و قال صوفی تھے ، طالبان ہدایت کشاں کشاں آپ کی بارگاہ میں حاضری دیتے اور فیض یاب ہوکر جاتے ، آپ کی قبر شریف کی زیارت آج بھی کندذہنی کے علاج کے لیے تریاق کا حکم رکھتی ہے، کہتے ہیں اگر کند ذہن شخص متواثر سے آغاز کرے تو اس کی کند ذہنی ختم  ہوجائے گی۔ تحفۃالکرام میں ہے کہ قاضی عبداللہ بن تاجو سیوستان کے قاضیوں کے خاندان سے تھے، جام نندا کے زمانہ میں وفات پائی،آپ کا مزا...

حضرت عبدالغفار صاحب مولانا

حضرت عبدالغفار صاحب مولانا           میر پور ماتھیلو سے جنوب کی طر بارہ میل کے فاصلہ پر خان گڑھ  نامی ایک قصبہ ہے مولانا عبدالغفار  صاحب اسی قصبہ کے باشندے تھے، آپ جید عالم تھے، آپ کا عظیم  کتب خانہ بھر چونڈی منتقل ہوگیا ہے آپ حضرت حافظ  محمد صدیق بھر چونڈوی کے خلفاء میں سے تھے، سال وفات اور مقام مزار معلوم نہ ہو سکا۔ (عبدالرحمٰن ص۲۱۲) (تذکرہ اولیاءِ سندھ )...

حضرت عبداللہ واعظ میاں موریہ

حضرت عبداللہ واعظ میاں موریہ ف۔ ۱۱۳۷ آپ ولی کام اور بے نظیر واعظ تھے، آپ کا زائد وقت  ذکر الہٰی  اور وعظ و نصیحت میں گزرتا تھا آپ ولی کامل میاں ابو لحسن  کے بھانجے اور انہی کے مسند نشین تھے، آپ کے صاحبزادے  عبدالقادر بھی ایک اچھے  واعظ تھے ، ان کے ایک لائق شاگرد شیح محمد  تھے، آپ کا وصال ۱۱۳۷ھ میں ہوا۔ (تحفۃ الکرام ج۳،ص ۲۲۸) (تذکرہ اولیاءِ سندھ )...

حضرت عبدالرحمٰن صاحب بھر چونڈوی

حضرت عبدالرحمٰن صاحب بھر چونڈوی حضرت پیر عبدالرحمٰن  بھر چونڈوی اس خانقاہ  کے تیسرے شیخ تھے، عالم باعمل ولی کامل مجاہد  اعظم تھے، آپ کی ولادت ۱۳۱۰ھ  میں ہوئی  مکتب کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد  استاذ العماء  سراج الفقہاء  مفتی سراج احمد خانپوری کور آپ کی  تعلیم  کے لیے مقرر کیا گیا، نحو  اور فقہ  حنفی  کی تعلیم  انہی سے حاصل کی، جب مفتی صاحب واپس تشریف لے گئے  تواتفا قاً حضرت...

حضرت عثمان شیخ

حضرت عثمان شیخ           شیخ عثمان کو شیخ محمد یعقب  گجراتی قدس سرہ کی نظر فیض اثر نے مرتبہ ولایت پر فائز کردیا تھا، ان کی کرامات بے شمار ہیں ، آپ کو وصیت کے مطابق محمد یعقوب  کےمرقد کی پائنتی  دفن کیا گیا ہے، مکلی  میں آپ کا مدفن ہے۔ (تحفۃ الطاہرین ص ۷۴) (تذکرہ اولیاءِ سندھ )...

حضرت عثمان شیخ

حضرت عثمان شیخ           قاضی  قاضن  سندھی کے مصاحبوں میں سے تھے ، پاتر  کے مقام پر پیدا ہوئے، پھر وصیت پور تشریف لائے ، اور خلق خدا کی رہبری اور ہدایت میں مصروف ہوگئے،  عوام اور خواص آپ سے مستفید ہوئے، اس علاقہ کے لوگوں نے آپ کی پذیرائی بہت اچھی طرح کی، وحدۃ الوجود کے قائل تھے، آپ کا مزار اقدس صیت پور ہی میں ہے۔ (صیت پور بکھر اور ملتان کی سرحد پر ایک مقام ہے۔ مولف) (تذکرہ اولیاءِ س...

حضرت عربی دیانہ مخدوم

حضرت عربی دیانہ مخدوم           موضع ہالہ کندی کے یہ نامور بزرگ قرآن کریم سے بے حد شغف رکھتے تھے، اس خوش الحانی سے قرآن کریم کی تلاوت کرتے تھے کہ وحوش و طیور دم بخود رہ جاتے تھے، ۹۸۰ھ میں وفات پائی، ہالہ کندی میں مدفون ہوئے۔ (مزید احوال کے یلے ملاحظہ ہو حدیقۃ الاولیاء ص از ۱۲۷ تا ۱۳۰) (تذکرہ اولیاءِ سندھ )...