علمائے اسلام  

حضرت شیخ عبدالخالق چشتی

حضرت شیخ عبدالخالق چشتی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب: اسم گرامی: شیخ عبد الخالق چشتی صابری﷫۔لقب: شیخ العصر۔ تاریخِ ولادت: آپ﷫ کا سن ولادت کتب میں معلوم نہ ہوسکا۔ قرین قیاس یہ ہے کہ دسویں صدی ہجری کا اوائل ہی ہوگا۔ تحصیل علم: آپ﷫ جامع علوم عقلیہ و نقلیہ تھے۔ بیعت وخلافت: آپ سلسلہ عالیہ چشتیہ صابریہ میں حضرت شیخ نظام الدین بلخی﷫ کے خلیفہ حضرت شیخ جان اللہ چشتی صابری لاہوری﷫ کے دست حق پرست پر بیعت ہوئے، مجاہدات و ریاضت کےبعد خلافت سے مشرف ہوئے...

حضرت سیّد قطب الدین حَیدر

حضرت سیّد قطب الدین حَیدر بخاری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آپ کا اسم گرامی سیّد قطب الدین بخاری، عرف محمد اشرف اور لقب حیدر حسین ہے۔ آپ کی ولادت با سعادت ماوراء النہر میں ہوئی۔ ماوراء النہر ہی میں مختلف اساتذہ سے حدیث، فقہ، تفسیر اور معقولات و منقولات میں یدِ طولیٰ حاصل کیا۔ آپ عالمِ باعمل اور فاضلِ بے بدل تھے۔ کئی زبانوں پر عبور حاصل تھا۔ پیرِ کامل کی تلاش میں سرہند شریف پہنچے اور حضرت خواجہ محمد زبیر قیّوم چہارم قدس سرہ کے دستِ حق پرست پر بیعت کر کے...