علمائے اسلام  

حضرت پرلوویر داس

حضرت پرلوویر داس ف۔۔۔۔ ۹۳۰ ھ           یہ ایک مجذوب تھے نسباً برہمن تھے یکایک شمع حق دل پر افروختہ  ہوئی مشرف بہ اسلام ہوئےاور کو ہ گنج کے مقام  پر عزلت کدہ میں جابیٹھے  ، کچھ دن بعد مخلوق خدا کا آپ کی طرف رجوع ہوا، آپ کے کشف کا یہ عالم تھا کہ حاجتمندوں  کو آپ کے پاس آکر اپنی حاجات بیان کرنے کی ضرورت نہ تھی، صاحب د یقۃ  کا کہنا ہے کہ مجذوب  مذکور کی خدمت میں حاضری  کا...

حضرت بہاؤ الدین حاجی

حضرت بہاؤ الدین حاجی           آپ شیخ بہاؤ الدین ذکریا ملتانی کی اولاد سے تھے، شریعت  و طریقت کے جامع تھے،حضرت پیرمراد سے شرف بیعت حاصل تھا مزار شریف ٹھٹھہ میں ہے۔ (تحفۃ الکرام ج۳ص۲۴۸) (تذکرہ اولیاءِ سندھ )...

حضرت بہاؤ الدین گودریہ

حضرت بہاؤ الدین گودریہ           آپ مخدوم نوح  کے اجل خلفاء میں سے تھے صاحب وجد وحال واستغراق  تھے، سید علی ثانی شیرازی کے ساتھ بسا اوقات محققانہ مجالس رہتی تھیں، حلقہ سماع میں آکر بے اختیار ہوجاتے تھے، آپ کا مزار میاں مٹھہ کے مزار کے پاس واقع ہے دونوں مزار مکلی پرہیں۔ (تحفۃ الطاہرین ص ۶۱، تحفۃ الکرام ج۳ص۲۵۰) (تذکرہ اولیاءِ سندھ )...

حضرت بہاؤ الدین زکریا الملتانی

حضرت بہاؤ الدین زکریا الملتانی حضرت شیخ بہاؤ الدین ذکریا ملتانی رحمہ اللہ ظاہری  اور باطنی علوم میں یکتائے رزگار تھےوہ اسلام کے عظیم مبلغ تھے، سر زمین اولیاء ملتان کوآپ نے اپنی تبلیغی  مساعی کا مرکز بنایا ہوا تھا۔ آ پ کے مزار  اقدس سے ملحق خانقاہ طلبہ علم اور مبلغین کی آماجگاہ تھی، سلسلہ سہروردیہ  کے اس عظیم صوفی بزرگ  نے خاص طور پر سر زمین  سندھ  میں کلمہ ، حق کی سربلندی کے لیے ناقابل فراموش خدمات سر انجام دیں۔...

حضرت بی بی رانی

حضرت بی بی رانی           ولیہ عصر ، کاملہ دھر تھیں ، مگر ان کا حال لوگوں سے مخفی تھا، اتفاقاً ایک مریض کو شفادینے کی وجہ سے حال ظاہر ہوگیا۔ تو  فرمانے لگیں  اب اس شہر کے بعد زندگی کی حلاوت ختم ہوگئی۔ اسی دن انتقال فرماگئیں۔ ٹھٹھہ  کے محلہ  قند سر میں مزار ہے۔ (تذکرہ اولیاءِ سندھ )...

حضرت برخوردار سید

حضرت برخوردار سید           آپ حضرت غوث اعظم  شیخ عبدالقادر جیلانی  کی اولاد امجاد سے تھے بغداد سے ٹھٹھہ تشریف لائے یہاں کے لوگوں  نے آپ کی سیادت کا انکار کیا ، آپ کا طریقہ تھا کہ جب چلتہ دو اشخاص  علم بردار آگے آگے چلتے تھے ، ایک جھنڈے کا نام قادری اور دوسرے کا نام حضوری تھا، ایک مرتبہ  کوئی شخص وہ دونوں جھنڈے  چھین کر بھاگ گیا۔گھر جا کر دونوں جھنڈوں کو مقفل کر کے  رکھ د...

حضرت بودھن پیر

حضرت بودھن پیر           صاحب بزرگ تھے۔ آپ کی یہ کرامت بہت مشہور ہے کہ جس شخص کی داڑھی چھدری ہو وہ پورے چالیس روز اپنی داڑھی کو آپ کے مزار سے لگا ئے تو حسین خط نکل آئے گا ، آپ کا مزار ٹھٹھہ کے غلہ بازار میں واقع ہے۔ (تحفۃ الطاہرین ص ۱۴۱) (تذکرہ اولیاءِ سندھ )...

حضرت برکیہ کا تیار

حضرت برکیہ کا تیار ف۔۔۔۔۔۔۔۔ ۹۸۸ھ           شیخ برکیہ ولد شاہو کا تیار مجاذیب زمانہ سے تھے، ابتداء  میں سخت مجاہدات  اور ریاضتیں کیں، کہتے ہیں کہ سولہ سال بعد ایک روزہ سے افطار کیا، سردیوں  مکی راتوں میں حوض کا پانی جب منجمد ہوجاتا تو رات کے وقت  اس حوض کے پانی سے وضو فرماتے اور ایک گیلی  چادر  اوڑھ کر حوض ہی کے کنارے مصروف نماز ہوجاتے جب تک چادر  گیلی  رہتی نماز...

حضرت بچل شاہ جیلانی قادری

حضرت بچل شاہ جیلانی قادری رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ ف ۱۳۱۰ ھ           بچل شاہ جیلانی بن سیّد شجاع محمد جیلانی بن سیّد بچل شاہ اوّل بن حضرت سیّد علی اکبر شاہ جیلانی بن فتح محمد شاہ قادری رَحِمَھُمُ اللہُ تَعَالٰی۔ آپ اپنے وقت کے عارف و کامل،  فیاض اور بہت بڑے سخی تھے۔ دنیا آپ کو سخی  بچل شاہ جیلانی کے نام سے جانتی اور پہچانتی ہے، کبھی کسی سائل کو نامراد نہیں لوٹایا، بلکہ قرضہ لے کر  بھی سائل...