علمائے اسلام  

حضرت اسماعیل شاہ غازی

حضرت اسماعیل شاہ غازی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ ف ۱۳۴۸ ھ/ ۱۹۲۹م           حضرت سیّد اسماعیل  شاہ غازی علیہ الرحمۃ  مجذوب صفت درویش تھے، بڑے کامل ولی ہوئے ہیں، حضرت عالم شاہ بخاری رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کے مزار پر زیادہ تر رہتے تھے۔ حضرت عبدالرحمٰن شاہ شہید  آپ کے مریدِ خاص تھے، آپ نے حضرت عالم شاہ بخاری کے مزار پر ہی ۲۳/جمادی الثانی/۱۳۴۸ھ مطابق ۲۶ نومبر  ۱۹۲۹ء  بروزِ منگل  وفات...

حضرت احمد شاہ مشہدی قادری

حضرت احمد شاہ مشہدی قادری رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ ف۔۔۔۔۔۔۔۔ ۱۳۲۹ھ آپ ایران کے ایک شہر مشہدِ مقدس سے پاکستان تشریف لائے، سلسلۂ قادریّہ بانوا  کے عظیم بزرگ تھے۔ آپ کا اسمِ گرامی حضرت سیّد احمد شاہ مشہدی قادری تھا۔ آپ کے والدِ ماجد کا نام حضرت سیّد نور شاہ مشہدی علیہ الرحمۃ تھا، آپ اہلِ بصیرت بزرگوں  میں سے ہیں۔ کئی کرامات آپ کی ذاتِ گرامی سے ظاہر ہوئی ہیں۔           آپ نے ۲۸؍ ذی القعدہ ۱۳۲۹ھ بروز...

حضرت برہان سید

حضرت برہان سید           یہ مستجاب الدعوات بزرگ ہوئے ہیں۔ آپ کے مزار سے آج بھی بیماروں  کو شفاملتی ہے۔ آپ کا مزار فیض آثار سید ابراہیم کے مزار کے پاس ٹھٹھہ کے محلہ نند سر میں واقع ہے۔ (تحفۃ الطاہرین ص ۱۶۴) (تذکرہ اولیاءِ سندھ )...

حضرت بھلن شاہ پیر جیلانی

حضرت بھلن شاہ پیر جیلانی           حضرت پیر سید بھلن  شاہ جیلانی بن یاسین شاہ جیلانی علیہ الرحمۃ۔ آپ حضرت سید شاہ محمد اسماعیل  قادری جیلانی علیہ الرحمۃ کی اولاد  میں سے ہیں۔ اور آپ حضرات کے آخری  سجادہ نشین تھے۔ بڑے بار عب و حشمت  وجاہ و جلال کے مالک تھے  ۔ اللہ نے آپ کو دنیوی نعمتوں  سے بھی مالا مال کیا تھا۔ کبھی غیر  اختیاری طور پر کرامت کا صدرو بھی ہوتا تھا۔ ...

حضرت بدرشاہ

حضرت بدرشاہ علیہ الرحمۃ           شاہ بدر ، ایک قلندر  تھے شب زندہ دار ، عشق الہٰی میں ہمہ وقت  اشکبار ،مستجاب الدعوات جو آپ کے در پر آتا بامراد جاتا، ارغونی دور میں شہید کر دیئے گئے۔ ٹھٹھہ  کے محلہ ٹھتی میں مزار ہے۔ (تحفۃ الکرام ج۳ ص ۲۴۵ و تحفۃ الطاہرین ص ۱۳۵)...

حضرت بدر پیر

حضرت بدر پیر عالم اکمل واعظ  عامل عارف کامل پیر  بدرالدین بن شیخ رکن الدین حضرت بہاؤ الدین ذکریا ملتانی رحمہ اللہ کے احفاذ کرام سے تھے علم ظاہر میں بھی بلند مقام پایا تھا۔ اسباب المصلی نامی کتاب آپ کی یادگار ہے، ہر جمعہ  و عظ فرماتے تھے ، اس بناء پر مذکر سندھی کے لقب سے مشہور  تھے ۔ آپ کا مزار ٹھٹھہ کے محلہ  مسگر کے مغرب میں  ہے۔ (تحفۃ الکرام ج۳ص ۲۴۵ و تحفۃ الطاہرین ص ۱۵۸) (تذکرہ اولیاءِ سندھ )...

حضرت احمد بن عبداللہ دیبلی سندھی

حضرت احمد بن عبداللہ دیبلی سندھی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ           ابو العباس شیخ احمد بن عبداللہ بن سعید دیبلی  جلیل القدر سندھی عالم و عارف تھے۔ آپ نے علومِ اسلامیّہ  کی اشاعت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ حصولِ علم کے لیے مکۂ مکرمہ، بغداد، بصرہ، بیروت، دمشق، نیشا پور کا سفر اختیار کیا۔ مختلف فقہا اور محدثین کے سامنے زانوئے تلمذ تہ کیا۔  بلند پایہ محدثین آپ کے شاگرد تھے۔ آپ کے مزاج پر فقر اس...

حضرت بابو پیر

حضرت بابو پیر رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ آپ نےظاہری علوم  حاجی  بہاءُ الدین ٹھٹوی قُدِّسَ سِرُّہٗ سے حاصل کیے، تحفۃ الکرام میں ہے کہ آپ ساداتِ بخارا سے تھے ۔ایک دن آپ کو معلوم  ہوا کہ قطب الاقطاب سیّدمراد شیرازی پیرِ البّہ کی زیارت کے لیے تشریف لے گئے ہیں  اور اس راستےسے گزریں  گے۔ آپ ایک ہفتے تک اسی راہ پر  کھڑے رہے یہاں تک کہ دوسرے ہفتے حضرت پھر وہیں سے گزرے تو زیارت نصیب ہوئی، حضرت کو ان کی عقیدت کا علم حاصل ہوگیا۔ ایک...

حضرت ابو علی سندھی، شیخ کبیر

حضرت ابو علی سندھی، شیخ  کبیر رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ سندھ کے اہلِ معرفت میں بلند پایہ بزرگ تھے، جن سے بایزید  بسطامی نے بھی فیض حاصل کیا۔ آپ کا شمار عالمِ اسلام کے اکابر صوفیا اور علما میں ہوتا ہے۔...

حضرت ابو حفص ربیع سعدی بصری

حضرت ابو حفص ربیع سعدی بصری رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ           آپ تابعی اور محدّث تھے۔ وطن بصرہ تھا۔ سندھ میں آباد ہوگئے تھے۔آپ مجاہدینِ اسلام کے ساتھ سند ھ میں داخل ہوئے تھے۔ بصرہ کے اوّلین مصنّفین میں آپ کا شمار ہوتا ہے۔ نہایت عابد و زاہد اور قائم اللّیل  بزرگ تھے۔ حضرت سفیان ثوری، حضرت امام شافعی اور امام محمد کے استاد حضرت وکیع رضی اللہ تعالٰی عنہ آپ کے شاگردِ خاص تھے۔ ۱۶۰ھ میں وصال ہوا۔ مزارِ مب...