علمائے اسلام  

حضرت الحاج مولانا عبدالجامع جامی صدیقی

حضرت الحاج مولانا عبدالجامع جامی صدیقی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ     الحاج مولانا محمد عبدالجامع جامی، مولوی حاجی عبدالقدیر صدیقی قادری کے اکلوتے فرزند تھے۔ ۲ ریبع الآخر ۱۲۹۷ھ/۱۴،مارچ ۱۸۸۰ء بروز اتوار محلہ سوتھ بدایوں (یوپی ، انڈیا) میں تولد ہوئے۔ حاجی عبدلقدیر، شیخ طریقت حضرت سید شاہ آل رسول احمدی برکاتی قادری (متوفی ۱۲۹۶ھ مارہرہ شریف) سے دست بیعت تھے۔ جامی کا سلسلہ نسب حضرت عبدالرحمن بن حضرت امیر المومنین سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ...

حضرت شیخ ابو علی فضل فارمدی طوسی رحمۃ اللہ علیہ

    فارمد نزدطوس شہر (۴۳۴ھ/ ۱۰۴۳ء۔۔۔۴۷۷ھ/ ۱۰۸۴ء) طوس (ایران)   قطعۂ تاریخِ وصال شیخ ابو علی تھے وہ سلطانِ اولیاء سایہ فگن ہیں اپنے مریدوں پہ بالیقیں   روشن ہے جن سے طوس و خراساں کی ہرگلی ’’شیریں کلام عالی مناقب ابوعلی‘‘ ۱۰۸۴ء (صاؔبر براری، کراچی)   آپ کا اسم گرامی فضل بن محمد بن علی اور کنیت ابو علی ہے۔ آپ ۴۳۴ھ میں طوس کے نواحی گاؤں فارمد میں پیدا ہوئے جس کی نسبت سے فارمدی کہا جاتا ہے۔ ...

جوہر ملّت حضرت پیر سیّد اختر حسین شاہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ:

  آپ کی ولادت با سعادت ۲۱؍ شعبان ۱۳۲۹ھ/۱۷؍ اگست ۱۹۱۱ء بروز جمعرات ہوئی۔ ’’اختر حسین تاریخی نام رکھا گیا جس سے ۱۳۲۹ھ کے عدد نکلتے ہیں۔ آپ نے مدرسہ نقشبندیہ علی پور سیّداں سے تکمیل علوم کر  کے جدِّ امجد حضرت امیرِ ملّت قدس  سرہ  کے دستِ اقدس پر  بیعت کر کے اجازت و خلافت حاصل کی۔ آپ پچیس سال تک سفر و حضر میں حضرت امیر ملّت قدس سرہ کی خدمت میں رہے۔ جدّ امجد کے حکم  پر برّ صغیر کی سیاسی تحریکوں میں حصّہ لیتے ر...

خواجہ فقیر محمد چوراہی

حضرت خواجہ فقیر محمد چوراہی  رحمۃ اللہ علیہ تیزئ شریف (افغانستان) ۱۲۱۳ھ/۱۷۹۸ء ۔۔۔ ۱۳۱۵ھ/۱۸۹۷ء چُورہ شریف ضِلع اٹک (پنجاب)   قطعۂ تاریخِ وفات جہاں بھر میں پھیلے ہیں اُن کے مریدیں منوّر منوّر ہیں عالم میں صؔابر   تھے وہ اعلیٰ رتبہ فقیر مُحَمّد ’’چراغِ مُصَفّا فقیرِ مُحَمّد‘‘ ۱۸۹۷ء   (صابر براری، کراچی)   حضرت خواجہ فقیر محمد المعروف بابا جی تیراہی رحمۃ اللہ ع...

عبداللہ ہمدانی

شیخ ابو عبداللہ محمد بن عبداللہ یحییٰ ہمدانی رحمۃ اللہ علیہ شیخ محمد بن عبداللہ یحییٰ ہمدانی رحمۃ اللہ علیہ قروضہ کے رہنے والے ہیں جو سحول کا نواحی گاؤں ہے۔ آپ رحمۃا للہ علیہ فقیہ، عالم اور عارف تھے۔ عبادات و مجاہدات ان پر غالب تھے۔ انہوں نے اپنے اس گاؤں میں ایک خانقاہ بنوائی۔ جب معماروں نے پیٹرین باندھیں تو ایک بیٹیر اس کی اونچائی تک نہ پہنچی۔ یہ لوگ چھوڑ کر بیٹھ گئے۔ شیخ رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا: ’’کیوں چھوڑ بیٹھے۔؟‘‘...

ابوبکر طرطوسی

حضرت ابوبکر طرطوسی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آپ کو کثرت عبادت ورع اور تقویٰ کی وجہ سے طاؤس الحرمین کا لقب ملا تھا، کئی سال تک مکہ مکرمہ  میں مجاور رہے ، آپ حضرت ابوالحسین مالکی کے شاگرد تھے، حضرت ابراہیم کرمان شاہی سے صحبت رکھتے تھے اور اپنی روحانی نسبت آپ سے ہی قائم رکھی۔آپ ۶۷۴ھ میں فوت ہوئے، آپ کی قبر مکہ معظمہ میں ہے۔ حضرت بوبکر طرطوسی ولیقطب ربانی است سالِ وصل او    شد چو از ملک جہاں اندر خباںنیز بوبکرِ سعید است اے جواں(خزین...

ابوبکر محمد رازی

حضرت ابوبکر محمد رازی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اسم گرامی محمد بن زکریا تھا، صوفیہ کبار کے طائفہ میں شمار ہوتے ہیں آپ اپنے وقت کے مجتہد تھے، اللہ کا خوف ان کے رگ و پے میں تھا، اور اس خوف میں روتے رہتے تھے، آپ کے دور میں مشائخ وقت میں سے اتنا رونے والا کوئی شخص نہ تھا جو مرید دیکھتا تو آپ کی بے قراری بے صبری، تڑپ اور گریہ سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہتا۔نفحات الانس میں لکھا ہے آپ ایک دفعہ مکہ مکرمہ گئے دو درہم فتوحات میں سے ملے ، مکہ کے باہر آپ نے دو پتھر...