سیّدناعبدعمرو ابن نضلہ رضی اللہ عنہ
خزاعی ہیں بعض لوگوں نے بیان کیاہے کہ یہ نام ذوالیدین کا ہے اورواقدی نے کہاہے کہ ذوالیدین کا نام عمروابن عبدودتھایہ غزوۂ بدر میں شہید ہوئے محمدبن کثیر نے اوزاعی سے انھوں نے زہری سے انھوں نے سعید اورابوسلمہ اورابوعبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ سے ان سب نے ابوہریرہ سے روایت کی ہے کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے (ایک مرتبہ ظہرکی نمازمیں)دورکعت پڑھ کر سلام پھیردیاعبدعمروبن نضلہ نے جوکہ خاندان بن خزاعہ سے ایک شخص تھے اوربنی زہرہ کے حلیف تھے کھڑے ...