علمائے اسلام  

سیّدناعبد مزنی رضی اللہ عنہ

 یزید کے والد ہیں ان سے ان کے بیٹے یزید نے روایت کی ہے۔ہم کو ابوالفرج بن ابی الرجا نے اپنی سند کوابن ابی عاصم تک پہنچاکراجازتاًخبردی وہ کہتے تھے ہم سے یعقوب بن حمید نے ابن وہب سے انھوں نے عمروبن حارث سے انھوں نے ایوب بن موسیٰ سے انھوں نے یزید بن عبدمزنی سے انھوں نے اپنے والد سے نقل کرکے بیان کیا کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایالڑکے کا عقیقہ کیاجائے مگراس کے سرمیں(عقیقہ کا)خون نہ لگایاجائے۔ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے۔ابوعمرنے کہاہے کہ...

سیّدناعبد ابن عبدغنم رضی اللہ عنہ

 ابوہریرہ (ان کی کنیت تھی)دوسی ہیں رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی تھے انھوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے احادیث کی روایت تمام صحابہ سے زیادہ کی ہے ان کے نام میں بہت اختلاف کیاگیاہے۔ان کا تذکرہ ابن مندہ اور ابونعیم نے لکھاہے۔...

سیّدناعبد رضی اللہ عنہ

ابن زمعہ بن اسود ام المومنین سودہ بنت زمعہ کے بھائی تھے ان کا نسب ابونعیم نے اسی طرح بیان کیا ہے ابوعمرنے کہاہےکہ عبدقیس زمعہ بن قیس بن عبد  شمس بن عبدود بن نصر بن مالک بن حسل بن عامربن لوی عامری ہیں ان کی والدہ تک بنت احنف بن علقمہ خاندان بنی معیص بن عامربن لوی سے تھیں ابن مندہ نے کہاہے کہ عبداللہ بن  زمعہ ام المومنین سودہ بنت زمعہ کے بھائی تھے یہ عبد سرداران صحابہ میں سے ایک بزرگ سردارتھے اور ام المومنین سودہ بنت زمعہ کے علاقی بھائی ت...

سیّدناعبدیالیل رضی اللہ عنہ

ابن ناشب بن غیرۃ لیثی بنی سعد بن لیث (کے خاندان)سے تھےاوربنی عدی بن کعب کی حلیف تھے یہ غزوۂ بدرمیں شریک تھے انھوں نے حضرت عمربن خطاب کی خلافت کے زمانے میں وفات پائی یہ  ایک بوڑھے آدمی تھے ان کا تذکرہ ابوعمر نے مختصر لکھاہے۔میں کہتاہوں کہ میرے علم میں خاندان بنی سعدبن لیث میں عبدیالیل نامی سوائے ایاس اور خالداورعاقل فرزندان بکیربن عبدیالیل بن ناشب بن سعد بن لیث کے داداکے دوسراکوئی نہیں ہے یہ ایاس اور ان کے بھائی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سا...

سیّدناعبدیالیل بن عمرو رضی اللہ عنہ

ابن عمیرثقفی قبیلہ ثقیف کے سرداروں میں سے یہ بھی ایک سردارتھے۔یہ وہ شخص ہیں کہ ان کوقبیلۂ ثقیف کے لوگوں نے اپنے اسلام کی خبردینے کے لیے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس عروہ بن مسعود کے قتل ہونے کے بعدبھیجاتھااور ان کے ساتھ پانچ آدمی اوربھیجے تھے خاندان ثقیف (والے یہ)ارادہ کرتے تھے کہ ان کو (رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس) تنہا بھیجیں مگر یہ (تنہاجانے پر)راضی نہ ہوئے اوران کوخوف ہواکہ مباداکفار میرے ساتھ بھی ویساہی نہ کریں جیساکہ عروہ بن ...

سیّدناعبدبلال رضی اللہ عنہ

ان کومستغفری نے صحابہ میں ذکرکیاہے۔ابراہیم بن عرعرہ نے زید بن حباب سے انھوں نے بشر بن  عمران سے انھوں نے اپنے غلام عبداللہ بن عبدہلال سے روایت کی ہے کہ وہ کہتے تھے میں بالکل نہیں بھولا (مجھے خوب یادہے)جب میرے والد مجھے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حضورمیں لے گئے تھے اورعرض کیاتھاکہ اس بچہ کے لیے دعافرمائیے اور برکت بھیجیےاورمیں بالکل نہیں بھولا(مجھے خوب یادہے کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے سرپرہاتھ پھیراتھا بلکہ) رسول خدا صلی اللہ علیہ ...

سیّدناعبدالملک ابن عبادبن جعفر رضی اللہ عنہ

مخزومی ہیں سعیدبن سائب طائفی نے عبدالملک بن ابی زہیربن عبدالرحمن ثقفی سے روایت کی ہے ان کوحمزہ بن عبداللہ نے قاسم بن حبیب سےانھوں نے عبدالملک بن عباد بن جعفر سے نقل کرکے خبردی کہ انھوں نےرسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سناکہ میں اپنی امت میں سب سے پہلے جن کی شفاعت کروں گا (وہ)اہل مدینہ اور اہل مکہ اور اہل طائف ہیں اس حدیث کو عبدالوہاب ثقفی نے سعید بن سائب سے انھوں  نے حمزہ بن عبداللہ ابن سبرہ سے انھوں نے قاسم بن حبیب سے انھوں نے ع...

سیّدناعبدالملک ابن اکیدریہ رضی اللہ عنہ

 (مقام)دومتہ الجندل کے حاکم تھے۔یحییٰ بن وہب بن عبدالملک حاکم دومتہ الجندل نے اپنے والد سے روایت کی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے والد کوایک خط لکھا(اس وقت) آپ کے پاس مہرنہ تھی (لہذا) اپنے ناخون سے آپ نےاس پرنشان بنادیا اس کوعبدالسلام بن محمد نے ابراہیم بن عمروبن وہب سے انھوں نے اپنے والد سے انھوں نے اپنے داداسے روایت کی ہے۔ ان کاتذکرہ ابن مندہ اور ابونعیم نے لکھاہے۔ میں کہتاہوں بلاشبہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے عبدالملک کوغزوہ ...

سیّدناعبدقیس رضی اللہ عنہ

ابن لائی بن عصیم۔یہ انصارکے خاندان بنی ظفرکے حلیف تھے ابوعمرنے بیان کیاہے کہ ان کے نسب کومیں نہیں جانتاہوں یہ غزوۂ احد میں رسول خداصلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شریک تھے۔ ان کا تذکرہ ابوعمرنے لکھاہے۔...