شجرہ نسب  

حضرت علامہ محمد نقی علی خان﷫

حضرت علامہ محمد نقی علی خان﷫ ولادت وفراست وہ جناب فضائلِ مآب تاج العلما،راس الفضلا، حامیِ سنّت ماحیِ بدعت، بقیۃ السلف، حجت الخلف رَضِیَ اللہُ تَعَالیٰ عَنْہُ وَاَرْضَاہُ وَفِیْ اَعْلٰی غُرَفِ الْجِنَانِ بَوَّاہُ سلخ جمادی الآخرَۃ یا غرّۂ رجب ۱۲۴۶ ہجریہ قدسیہ کو رونق افزائے دارِ دنیا ہوئے۔ اپنے والدِ ماجد حضرت مولائے اعظم فضائل پناہ عارف باللہ صاحبِ کمالاتِ باہرہ وکراماتِ ظاہرہ حضرت مولانا مولوی محمد رضا علی خاں صاحب رَوَّحَ اللہُ رُوْحَہٗ وَنَ...

مولانا رضا علی خاں

حضرت مولانا رضا علی خاں﷫ نام ونسب:اسمِ گرامی: حضرت مولانا رضا علی خان  ۔لقب: امام العلماء،قدوۃالصلحاء۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:امام العلماء حضرت مولانا رضا علی خان  بن حافظ محمد کاظم علی خان بن جناب محمد اعظم خان بن جناب محمد سعادت یارخان بن جناب محمد سعید اللہ خان بن عبدالرحمن بن یوسف خان قندھاری بن دولت خان  بن داؤد خان۔(علیہم الرحمہ)  تاریخِ ولادت:  آپ 1224ھ کوپیداہوئے۔ تحصیلِ علم: آپ علیہ الرحمہ  نے مولانا خلیل ال...

حضرت مولانا محمد اعظم خان

حضرت مولانا محمد اعظم خان رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب:اسمِ گرامی:مولانا محمد اعظم خان ۔سلسلہ نسب اسطرح ہے: مولانا محمد اعظم خان بن جناب سعادت یارخان بن جناب محمد سعید اللہ خان بن عبدالرحمن بن یوسف خان قندھاری بن دولت خان  بن داؤد خان۔(علیہم الرحمہ) سیرت وخصائص: آپ سلطان محمد شاہ کے وزیرِ خزانہ جناب سعادت یارخان کے فرزندِ اکبر نیک اختر تھے۔آپ بھی دربارِ شاہی سے وابستہ ،اور مناصبِ علیاء پرفائزتھے۔لیکن آپ کامیلانِ طبعی دربارِ شاہی سے زیادہ درب...

حضرت مولانا حافظ کاظم علی خاں

حضرت مولانا حافظ کاظم علی خاں رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب:اسمِ گرامی:کاظم علی خان۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:مولانا حافظ کاظم علی خان مولانا محمد اعظم خان بن جناب سعادت یارخان بن جناب محمد سعید اللہ خان بن عبدالرحمن بن یوسف خان قندھاری بن دولت خان  بن داؤد خان۔الیٰ آخرہ۔(علیہم الرحمہ) سیرت وخصائص:سلطنت مغلیہ کا زوال شروع ہوا ملکی نظام درہم برہم ہوگیا جس کی وجہ سے  حضرت حافظ کاظم علی خاں سلطنت اودھ سے وابستہ ہوگئے۔ فرض منصبی کی ادائیگی کی اور عظیم ...

حضرت جناب محمد سعادت یارخان

حضرت جناب محمد سعادت یارخان رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:سعادت یارخان ۔سلسلہ نسب اسطرح ہے: جناب سعادت یارخان بن جناب محمد سعید اللہ خان بن عبدالرحمن بن یوسف خان قندھاری بن دولت خان  بن داؤد خان۔الیٰ آخرہ۔(علیہم الرحمہ) سیرت وخصائص: آپ جناب شجاعت جنگ محمد سعید اللہ خان کے سعادت مند فرزندِ ارجمند تھے۔آپ محمد شاہ بادشاہ کے وزیرِ خزانہ تھے۔آپ کو بادشاہ ہند محمد شاہ نے کچھ مواضعات رامپور میں عطا کیے۔1857ء کی شکست بعد انگریزوں نے اس جاگی...

حضرت شجاعت جنگ محمد سعید اللہ خان قندھاری

شجاعت جنگ محمد سعید اللہ خان قندھاری رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:سعید اللہ خان ۔لقب:شجاعت جنگ۔ سلسلہ نسب: جناب محمد سعید اللہ خان بن عبدالرحمن بن یوسف خان قندھاری بن دولت خان  بن داؤد خان۔الیٰ آخرہ۔(علیہم الرحمہ) سیرت وخصائص: عالی جاہ شجاعت جنگ بہادر جناب مستغنی عن الالقاب شاہ سعید اللہ خاں صاحب قندھاری  علیہ الرحمہ ۔آپ قبیلہ "بڑھیچ"کے معززسردار وپیشواتھے۔آپ سلطان محمد نادرشاہ کے ہمراہ دہلی آئے اور"منصب شش ہزاری" پر فائز ہوئے...

حضرت ابراہیم سڑہبن

حضرت ابراہیم سڑہبن رحمۃ اللہ علیہ           حضرت ابراہیم سڑہبن انتہائی متقی، پرہیز گار اور حلیم الطبع تھے۔ اس لئے آپ کی عرفیت" سڑھبن" ہوئی کیوں کہ پشتو زبان میں سڑھبن کے معنی "حلیم الطبع" کے ہیں۔ آپ کے بڑے بیٹے حضرت شرجنوں المعروف بہ شرف الدین کے بیٹے  بھڑیچ ہوئے۔آپ ہی قبیلہ بھڑیچ کے مورث اعلیٰ ہوئے۔ قبیلہ بھڑیچ قندھار کے پشیتن اور شورادک کے علاقہ میں سکونت پزیر ہوا اور اپنی شجاعت و جواں مردی ا...

حضرت قیس عبد الرشید

حضرت قیس عبد الرشید رضی اللہ عنہ           قیس عبد الرشید کا نسبی علاقہ افغنہ سے ہے۔ آپ کا سلسلۂ نسب 43 واسطوں سے افغنہ اور 45 واسطوں سے حضرت ملک طالوت سے ملتا ہے۔ آپ کے والد کا نام عیص تھا۔ آپ افغانیوں کے سردار تھے۔  حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کی دعوت پر آپ افغانیوں کے ہمراہ مدینہ منورہ حاضر ہوئے اور حضور نبی اکرمﷺ کی بارگاہ میں حاضر ہو کر اسلام قبول کیا۔ حضور نبی اکرمﷺ نے فرمایا: قیس عب...

حضرت یعقوب بن اسحاق علی نبینا

حضرت یعقوب علیہ  السلام حضرت یعقوب علیہ السلام حضرت اسحاق علیہ السلام کے بیٹے اور حضرت ابراہیم علیہ السلام کے پوتے ہیں اور حضرت یوسف علیہ السلام حضرت یعقوب علیہ السلام کے بیٹے ہیں۔حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"الکریم ابن الکریم ابن الکریم ابن الکریم یوسف بن یعقوب بن اسحاق بن ابراہیم"کریم ابن کریم ابن کریم بن کریم یوسف بن یعقوب بن اسحاق بن ابراہیم ہیں۔ یعقوب علیہ السلام کے بیٹے: یعقوب علیہ ال...

حضرت اسحاق بن ابراہیم علیہما السلام

حضرت اسحاق علیہ السلام         حضرت اسماعیل اور حضرت اسحاق علیہما السلام دونوں حضرت ابراہیم علیہ السلام کے بیٹے ہیں حضرت اسحاق علیہ السلام کی والدہ کا نام حضرت سارہ رضی اللہ عنہا اور حضرت اسماعیل کی والدہ کا نام حضرت ہاجرہ رضی اللہ عنہا ہے۔ اسماعیل علیہ السلام کے بعد اسحاق علیہ السلام کی بشارت: فَبَشَّرْنَاھَا بِاِسْحَاقَ وَمِنْ وَّرَاءِ اِسْحَاقَ یَعْقُوْبَ (پ۱۲/ سورۃ ھود ۷۱) تو ہم نے اسے (حضرت سارہ) کو اسحاق ک...