حضرت ابراہیم علیہ السلام
حضرت ابراہیم علیہ السلام حضرت ابراہیم علیہ السلام کا نسب:آپ تارخ ابن ناخور کے فرزند ہیں آپ کا نام ابراہیم اور آپ کا لقب ابو الضیفان (بہت بڑے مہمان نواز) ہے۔ آپ کا نسب یہ ہے: ابراہیم ابن تارخ ابن ناخور ابن سازوع ابن رعو ابن تاتع ابن عابر ابن شالح ابن ارفحشذ ابن سام بن نوح۔ (تفسیر حقانی) آپ کی پیدائش طوفان کی سترہ سو نو سال بعد اور عیسیٰ علیہ السلام سے تقریباً دو ہزار تین سو سال پہلے شہر بابل کے قریب قصبہ ’’کونی‘‘ می...