ضیائے صحابہ کرام  

سیّدنا یزید رضی اللہ عنہ

بن سکن بن رافع بن امرؤ القیس بن زید بن عبد الاشہل بن جشم بن حارث انصاری اوسی اشہلی ان کی لڑکی کا نام اسماء تھا، جنہوں نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی۔ یزید اور ان کے بیٹے عامر غزوۂ احد میں شہید ہوئے تھے۔ یہ ابو عمر کا قول ہے۔ انہوں نے ہی ان کا ذکر کیا ہے۔ ...

سیّدنا یزید رضی اللہ عنہ

بن شیبان ازدی یادیلی: انہیں صحبت میسر آئی۔ ان سے عمر بن عبد اللہ بن صفوان الجمحی نے روایت کی کہ ابن مربع الانصاری ان کے پاس آئے، اور کہنے لگے، کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تمہیں حکم دیا ہے چونکہ تم حضرت ابراہیم علیہ السلام کی میراث کے وارث ہو۔ اس لیے اپنے مشاعر کی پاسداری کرو۔ تینوں نے ان کا ذکر کیا ہے۔...