جہیز کی شرعی حیثیت
جہیز کی شرعی حیثیت جہیز در حقیقت اپنی اولاد کے ساتھ صلہ رحمی ہے اور فی نفسہ مباح، بلکہ امرِ مستحسن ہے۔لیکن آج کل ہمارے معاشرے میں اس امرِ مستحسن ( جہیز ) کا چہرہ جس طرح مسخ کر دیا گیا ہے کہ یہ محض ایک ہندوانہ رسم بن کر رہ گئی ہے ۔ کئی کئی سال والدین لڑکیوں کو اسی وجہ سے گھر بیٹھائے رکھتے ہیں کہ والدین کے پاس جہیز کے لیے پیسے نہیں ہوتے۔ جبکہ اسلام میں اس کی اجازت نہیں ہے کہ جوان لڑکی کو صرف اس لیے گھر بٹھائے رکھیں کہ ابھی ان کے پاس جہی...