الشیخ العارف حضرت مولانا محمد ظریف فیضی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ
ولادت: ۱۹۱۰ء
والدِ محترم: حضرت مولانا الہٰی بخش قادری متوفی ۱۳۷۰ھ
ابتدائی تعلیم: جامعہ جلالیہ اوچ شریف مولانا قطب الدین صاحب، والدِ محترم مولانا الہٰی بخش قادری صاحب۔
تکمیل: علوم عقلیہ نقلیہ بمع دورۂ حدیث شریف حضرت مولانا خواجہ فیض محمد شاہ جمالی علیہ الرحمہ حضرت مولانا غلام محمد گھوٹوی۔
بیعت: حضرت مولانا خواجہ فیض محمد شاہ جمالی علیہ الرحمہ۔
خلافت: حضرت مولانا خواجہ فیض محمد شاہ جمالی، مفتی اعظم ہند مولانا مصطفیٰ رضا خان قطب مدینہ مولانا ضیاءالدین مدنی علیہم الرحمہ۔
تدریس: جامعہ مدینۃ العلوم اوچ شریف، جامعہ جلالیہ دربارِ مخدوم جلال الدین بخاری جامعہ گیلانیہ دربار محبوب سبحانی اوچ شریف مدرسہ مخدوم غلام میراں شاہ صاحب جمال الدین والی رحیم یار خاں جامعہ فیضیہ رضویہ احمد پور شرقیہ۔
تلامذہ: حضرت علامہ مفتی محمد منظور احمد فیضی، علامہ مفتی غلام سرور قادری، حضرت علامہ عبدالحکیم، حضرت مولانا غلام رسول سورتی وغیرہُم۔
وصال: ۱۹ / شوال المکرّم ۱۴۱۹ھ احمد پور شرقیہ ضلع بہادل پور۔