شجرہ طریقت  

علامہ شاہ آفاق دہلوی

حضرت علامہ ومولانا شاہ آفاق دہلوی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ نام ونسب: آپ کا نام آفاق بن احسان اللہ بن شیخ محمد اظہر رحمہم اللہ ہے۔آپ کا نسب چھ واسطوں سے حضرت مجدد الفِ ثانی رحمۃ اللہ علیہ سے ملتا ہے۔ تاریخِ ولادت:آپ علیہ الرحمہ کی ولادت 1160 ھ میں ہوئی۔ بیعت وخلافت: مولانا شاہ آفاق دہلوی رحمۃ اللہ علیہ نے خواجہ ضیاء اللہ مجددی رحمۃ اللہ علیہ کے دستِ حق پرست بیعت کی اور خرقہ خلافت بھی انہیں سے حاصل کیا۔تمام ظاہری وباطنی علوم بھی اپنے پیرومرشد سے حا...

حضرت خواجہ محمد زبیر سرہندی

حضرت خواجہ محمد زبیر سرہندی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب:اسمِ گرامی: حضرت خواجہ محمد زبیر سرہندی﷫۔کنیت:ابوالبرکات۔لقب:شمس الدین،قیوم رابع۔سلسلہ نسب اس طرح ہے:حضرت خواجہ محمد زبیرسرہندی بن خواجہ شیخ ابوالعلی بن خواجہ حجۃ اللہ محمدنقشبند ثانی بن خواجہ محمد معصوم سرہندی بن امام ربانی حضرت مجدد الف ثانی۔علیہم الرحمۃ والرضوان۔(تاریخِ مشائخِ نقشبند:435) تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 5/ذیقعدہ1093ھ مطابق 2/نومبر1682ء،بروز پیرکوہوئی۔(ایضا:435) تحصیلِ عل...

خواجہ محمد نقشبند

قیوم ِ ثالث  حجۃ اللہ  حضرت خواجہ محمد نقشبند قدس سرہ   سرہند شریف ۱۰۳۴ھ/۱۶۲۵ء۔۔۔۱۱۱۴ھ/۱۷۰۲ء سرہند شریف   قطعۂ تاریخِ وفات جن کو بخشا ہے خدا نے حجۃ اللہ کا خطاب کہیے صابر حضرتِ خواجہ کا تاریخِ وصال     تھے وہی قُطبِ زماں خواجہ محمد نقشبند ’’رہبر پاکِ جہاں خواجہ محمد نقشبند‘‘ ۱۷۰۲ء   (صابر براری، کراچی) حضرت حجۃ اللہ خواجہ محمد نقشبند قدس سرہ آپ ...

حضرت خواجہ محمد معصوم سرہندی

 حضرت خواجہ محمد معصوم سرہندی﷫ نام ونسب: اسم گرامی: خواجہ محمد معصوم سرہندی﷫۔کنیت: ابوالخیر۔لقب: قیوم ثانی،عروۃ الوثقیٰ،مجددالدین۔سلسلہ نسب: اس طرح ہے:خواجہ محمد معصوم سرہندی بن امام ربانی مجدد الف ثانی شیخ احمد سرہندی بن شیخ عبدالاحدبن شیخ زین العابدین بن شیخ عبدالحی بن شیخ محمد بن شیخ حبیب اللہ بن شیخ رفیع الدین بن شیخ نصیرالدین بن شیخ سلیمان۔آپ کاشجرۂ نسب امیرالمؤمنین حضرت سیدناعمرفاروق اعظم ﷜ سےجاکر ملتا ہے۔الیٰ آخرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ...

شیخ احمد سرہندی

مجددالفِ ثانی حضرت شیخ احمد سرہندی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب:اسمِ گرامی:شیخ احمد۔کنیت:ابوالبرکات۔القاب:بدرالدین،امامِ ربانی،مجددالفِ ثانی،قیومِ زمان،وغیرہ ہیں۔سلسلہ نسب اس طرح ہے:آپ کاشجرۂ نسب امیرالمؤمنین حضرت سیدناعمرفاروق اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ سےاس طرح ملتا ہے،شیخ احمدبن شیخ عبدالاحدبن شیخ زین العابدین بن شیخ عبدالحی بن شیخ محمد بن شیخ حبیب اللہ بن شیخ رفیع الدین بن شیخ نصیرالدین بن شیخ سلیمان بن شیخ یوسف بن شیخ اسحاق بن شیخ عبداللہ بن شیخ ش...

حضرت خواجہ محمد باقی باللہ نقشبندی

حضرت خواجہ محمد باقی باللہ نقشبندی رحمۃ  اللہ علیہ   نام ونسب:آپکا  اصل  نام محمد باقی المعروف خواجہ محمد باقی باللہ بن قاضی عبدالسلام بن قاضی عبداللہ بن قاضی اجر (علیہم الرحمہ  )ہے۔ تاریخِ ولادت:آپکی ولادت با سعادت ۵/ذوالحجہ ۹۷۱ھ بمطابق ۱۵/جولائی ۱۵۶۴ء کو کابل (افغانستان) میں ہوئی ۔ ابتدائی تعلیم:آپ نے ابتدائی تعلیم  اپنے وقت کے جید عالم مولانا محمد صادق حلوائی سے حاصل کی،اور مزید تعلیم کاسلسلہ بھی آپ سے ہی ...

حضرت خواجہ محمد مقتدی امکنگی

حضرت خواجہ محمد مقتدی امکنگی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آپ کا اسم مبارک محمد مقتدی ہے۔ آپ موضع امکنہ کے رہنے والے ہیں جو بخارا کے دیہات میں سے ایک گاؤں ہے۔ اس گاؤں کی نسبت سے آپ کو امکنگی کہتے ہیں۔ آپ کی تربیتِ ظاہری و باطنی اپنے پدر بزرگوار حضرت خواجہ درویش محمد قدس سرہ سے ہے اور اپن ہی سے آپ کو خلافت ہے۔ آپ حضرت خواجۂ خواجگان خواجہ سید بہاء الدین نقشبند قدس سرہ کے اصل طریقہ نقشبندیہ کی بڑی سختی سے پابندی فرماتے تھے اور اس طریقہ میں جو نئی باتیں بعض ...

خواجہ درویش محمد

  (۸۴۶ھ/ ۱۴۴۴ء/ ۹۷۰ھ/ ۱۵۶۲ء) اسفزار (ماوراء النہر) ترکی   قطعۂ تاریخ وصال مصروف رہا کرتے تھے وہ ذکر خدا میں صاؔبر سنِ وصال ہے اُس فخرِ ملک کا   مست کمال تھے شہرِ درویش محمد ’’یوسف جمال تھے شہِ درویش محمد‘‘ ۱۵۶۲ء (صاؔبر براری، کراچی)   آپ کی ولادت ۱۶؍شوال ۸۴۶ھ مطابق ۶؍فروری ۱۴۴۴ء کو ہوئی۔ آپ کو اپنے ماموں محمد زاہد قدس سرہ سے اجازت و خلافت ہے۔ بیعت سے پندرہ سال پہلے زہد و...

حضرت خواجہ محمد زاہد وخشی

حضرت خواجہ محمد زاہد وخشی علیہ الرحمۃ وخش نزد حصار علاقہ بخارا (۸۵۲ھ/ ۱۴۴۸ء۔۔۔۹۳۶ھ/ ۱۵۲۹ء)    قطعۂ تاریخ وصال خواجہ احرار کی نظر کے طفیل مل گیا غیب سے سنِ رحلت   خوش طبیعت تھے اور خوش اوصاف ’’خواجہ زاہد خلیفۂ اسلاف‘‘ ۱۵۲۹ء صاؔبر براری، کراچی   آپ کی ولادت باسعادت: قصبہ وخش نزد حصار علاقہ بخارا میں ۱۴؍شوال ۸۵۲ھ/ ۱۱؍دسمبر ۱۴۴۸ء کو ہوئی۔ آپ کا انتساب طریقہ نقشبندیہ میں حضرت...