خلفاء کرام  

حضر ت مولانا سید علی محمد شاہ ( دائرہ والے)

   سید علی حمد شاہ ، مٹیار ی کے سادات میں سے ہیں ، علم و عرفان کے اندر بڑا بلند مقام رکھنے والے ہوئے ہیں۔ سندھ کے معروف علمی مرکز دائرہ کی درسگاہ کے سجادہ نشینوں میں آپ کا شمار ہوتے ہے ۔ آباء واجداد : سادات مٹیاری میں سے عیسیٰ شاہ کی اولاد میں ’’حمزہ شاہ بنوری نقشبندی ‘‘بزرگ ہوئے ہیں ان کے آپ پڑپوتے اور ’’سید نیک محمد شاہ ‘‘کے فرزند ہیں ۔ چونکہ آپ کے والد اور دادا، دائری شریف ( موجودہ ...

علامہ مفتی حامد اللہ میمن

  استاد العلمائ، لاڑ جو لال، سندھ کے قابل فخر فقیہ عالم دین مولانا حامد اللہ بن میاں گل محمد میمن گوٹھ بیلو (تحصیل سجاول ضلع ٹھٹھہ سندھ) میں تولد ہوئے۔ تعلیم و تربیت: ابتدائی تعلیم بیلو شہر میں حاصل کی، اس کے بعد ٹھٹھہ میں مولان اعبدالرحیم دھوبی کے پاس تعلیم حاصل کی۔ اعلیٰ تعلیم بحر العلوم علامہ مولانا عطاء اللہ فیروز شاہی علیہ الرحمۃ کی درسگاہ فیروز شاہ (تحصیل میہڑ ضلع دادو) میں حاصل کرکے فارغ التحصیل ہوئے ۔ (ٹھٹھہ صدین کان) مہران میں ہے عل...

علامہ مفتی علی محمد مہیری

  حضرت مولانا مفتی علی محمد مہیری بجاری شریف ( تحصیل گونی ضلع بدین ) میں ۱۲۹۴ھ ؍ ۱۸۷۷ء میں تولد ہوئے ۔ تعلیم و تربیت : ابتداء میں حضرت عارف کامل خلیفہ محمود نظامانی قادریؒ کے مرید با فیض حضرت حافظ محمد نوندانی ؒ سے قرآن شریف کی تعلیم حاصل کی ۔ مولانا مہیری پر حضرت حافظ صاحب کی شخصیت کا زیادہ اثر تھا ۔ اس کے بعد فارسی کی تعلیم مخدوم عبدالروٗف نورنگ زادہ اور حافظ احمد میمن ( تحصیل گونی ، گولا رچی ) سے حاصل کی ۔ دوران تعلیم مخدوم عبدالروٗف کا ...

حضرت مولانا قاضی ابو الخیر عبد اللہ جتوئی

حضرت مولانا قاضی ابو الخیر عبد اللہ جتوئی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ مولانا الحاج قاضی ابو الخیر عبداللہ بن حاجی حافظ محمد یات جتوئی گوٹھ کھڈیوں نزد سیتاواہ (ضلع ٹھٹھہ) میں ۱۲۵۳ھ/۱۸۱۳ء میں تولد ہوئے۔ تعلیم و تربیت: ابتدائی تعلیم اپنے والد صاحب سے حاصل کی اس کے بعد مولانا ابو اسحاق عبدالغفور دھوبی، مولانا غلام صدیق لواری اور مولانا محمد صدیق دھوبی ٹھٹوی کے پاس تعلیم حاصل کی، آخر الذکر کے پاس درسی نصاب کی تکمیل کرکے فارغ التحصیل ہوئے۔ علامہ شیخ الاسلام...

فقیہ عصر حضرت مولانا مفتی قاسم یاسینی

فقیہ عصر حضرت مولانا مفتی قاسم یاسینی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ   استاد الاساتذہ ، فقیہ عصر ، حضرت علامہ مفتی محمد قاسم یاسینی بن استاد العلماء حضرت علامہ محمد ہاشم یاسینی ۱۶، ربیع الاخر ۱۳۰۵ھ بروز اتوار صبح کو تولد ہوئے۔ ’’صدر اعظم ‘‘ سے ان کی تاریخ ولادت نکلتی ہے: پرمش از میلاد او کردم سروش ’’صدر اعظم‘‘ گفت تاریخش بگوش ۱۳۰۵ھ تعلیم و تربیت : مفتی محمد قاسم صاحب نے اپنے والد ماجد علامہ محمد ہاشم یا...

حضرت مولانا مخدوم غلام محمد ملکانی

حضرت مولانا مخدوم غلام محمد ملکانی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب:  اسمِ گرامی:غلام محمد۔لقب: قبیلہ ملکانی بلوچ کی نسبت سے"ملکانی"کہلاتےہیں۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 14/رمضان المبارک 1276ھ،مطابق اپریل/1860ءکودرگاہ ملکانی شریف ضلع دادوسندھ پاکستان میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: ابتدا میں حضرت مخدوم جنید علیہ الرحمۃ کے خاندان کے اخوند عبدالکریم کے مکتب میں قرآن کریم ناظرہ پڑھا۔ اس کے بعد ایک دوسرے گوٹھ میں فارسی کی تعلیم حاصل کی۔ اس کے ساتھ ساتھ...