اقوال زریں  

مجاہدات کا مقصد

مجاہدات کا مقصد؟ ریاضت سے مقصود تعلقات جسمانی کی پوری نفی اور عالم ارواح و عالم حقیت کی طرف توجہ تام ہے اور سلوک سے مقصود یہ ہے کہ بندہ اپنے اختیار و کسب سے ان تعلقات سے جو موانع راہ میں گزر جائے اور ان تعلقات میں سے ہر ایک کو اپنے اوپر پیش کرے۔ جس تعلق سے گزر جائے وہ علامت ہے اس امر کی کہ وہ تعلق مانع نہیں اور غالب نہیں۔ اور جس تعلق میں وہ ٹھر جائے اور اُس سے اپنی دلبستگی پائے تو جان لے کہ وہ تعلق اُس کے راستے کا مانع ہوگیا ہے۔ اُس قطع کی تدبیر ...

مرشد کی رضا حاصل کرنا چاہیے

مرشد کی رضا حاصل کرنا چاہیے مُرشد کے ساتھ تعلق اگرچہ حقیقت میں غیر ہے اور آخر میں اس کی بھی نفی کرنی چاہیے مگر ابتدا میں یہ تعلق وصول کا سبب ہے۔ اور اس کے ماسوا کی نفی کرنا لوازم سلوک سے ہے۔ ہر طرح سے مرشد کی خوشنودی طلب کرنی چاہیے۔...

مرتبہ فناء

مرتبہ فناء  جب ملک [۱] و ملکوت طالب سے پوشیدہ  وفراموش ہوجائے۔ تو یہ مرتبۂ فنا ہے۔ اور جب سالک کی ہستی بھی سالک سے پوشیدہ ہوجائے تو یہ مرتبہ فناء فنا ہے۔ [۱۔ ملک سے مراد عالم شہادت اور ملکوت سے مراد عالم غیب ہے۔ اسی طرح جبروت سے عالم انوار قاہرہ اور لاہوت سے عالم ذات حق مراد ہے۔]...

شان بے نیازی سے ہر وقت خوف کرنا چاہیے

شان بے نیازی  سے ہر وقت خوف کرنا چاہیے خدا تعالیٰ کی سابقہ عنایت ازلی کا خیال کرنا چاہیے اور اُس عنایتِ بے علت کی امیدواری سے اور اس عنایت کی طلب سے ایک لحظہ غافل نہ ہونا چاہیے اور اپنےآپکو  استغناء سے بچانا چاہیے۔ اور حق سبحانہٗ کی تھوڑی چیز کو بڑا سمجھنا چاہیے۔ اور استغنائے حقیقی کے ظہور سے ڈرتے اور کانپتے رہنا چاہیے۔...

مزارات سے یقیناً فیض ملتا ہے مگر کس کو

مزارات سے یقیناً فیض ملتا ہے مگر کس کو؟ مشائخ کبار قدس اللہ تعالیٰ ارواحہم کے مزارات سے زیارت کرنے والا اسی قدر فیض لے سکتا ہے جس قدر اس نے اس بزرگ صفت کو پہچانا ہے اور اس صفت کی طرف متوجہ اور اس میں مستغرق ہوا ہے۔ اگرچہ مزارات مقدسہ کی زیارت میں ظاہری قرب کا بہت اثر ہے۔ لیکن حقیقت ارواح مقدسہ کی طرف توجہ کے لیے ظاہری دوری مانع نہیں ہے۔ حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں جو وارد ہے۔ صلوا علی حیثما کنتم (تم مجھ پر درود بھیجو جہاں کہیں تم ہو) یہ اس ا...

سکوت کا طریقہ

سکوت کا طریقہ خاموشی تین صفتوں سے خالی نہ ہونی چاہیے۔ 1۔خطرات کی نگہداشت۔2۔دل کے ذکر کا مطالعہ جو گویا ہوگیا ہو ۔3۔ان حالات کا مشاہدہ جو دل پر گزرتے ہیں۔...

کسب حلال

کسب حلال اِس زمانہ میں وجوہ معاش میں سے تجارت کی نسبت زراعت اور باغبانی  باعتبار حلال کے  اقرب ہے۔...

فکر آخرت کا نسخہ

فکر آخرت کا نسخہ اہل اللہ کی صحبت میں ہمیشہ رہنا عقل ِ معاد (فکرِ آخرت )کی زیادتی کا ذریعہ ہے۔...

اہل اللہ کی صحبت سنتِ مؤکدہ ہے

اہل اللہ کی صحبت سنتِ مؤکدہ ہے اولیا ء کی صحبت(تصوف کے اعتبار سے) سنت موکدہ ہے۔ ہر روز یا ہر دوسرے روز اولیاء اللہ کی خدمت میں حاضر ہونا چاہیے۔ اور ان کے آداب کو ملحوظ رکھنا چاہیے۔ اگر ظاہری دوری کا اتفاق ہو۔ تو ہر مہینے یا ہر دوسرے مہینے اپنے ظاہری و باطنی حالات کو خطوں کے ذریعہ سے عرض کرنا چاہیے۔ اور اپنے مکان میں ان کی طرف متوجہ ہوکر بیٹھنا چاہیے تاکہ غیبت کلی واقع نہ ہو۔...