حضرت امام موسیٰ رضا
حضرت امام علی بن موسیٰ بن جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ علیہ ائمہ اثنا عشر میں آٹھویں امام ہیں۔ کنیت ابوالحسن، لقب رضا اور ولادت مدینہ پاک میں ہوئی۔ ولادت ۱۵۲ھ بعد از وفات حضرت جعفر صادق۔ تاریخ نگاروں نے آپ کی والدہ کا نام تخمینہ، ساتتہ، ام النبیین اور استقراء لکھا ہے۔ وہ حضرت کاظم کی والدہ بی بی حمیدہ کی کنیز تھیں۔ایک رات حضرت حمیدہ نے خواجہ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں دیکھا تو آپ نے فرمایا: اپنی کنیز تخمینہ کو اپنے بیٹے موسیٰ کے نکاح م...