خلفاء کرام  

حضرت سیدمحمدگیسودراز

حضرت سیدمحمدگیسودرازرحمۃ اللہ علیہ نام ونسب:  اسمِ گرامی: محمد۔ کنیت: ابوالفتح ۔القاب:صدرالدین،ولی الاکبر،الصادق،اورزیادہ"خواجہ بندہ نواز گیسودراز"کےلقب سےمشہور ہیں۔ والد کا اسمِ گرامی: سیدیوسف حسینی  رحمۃ اللہ علیہ۔ آپ حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء محبوب الہی رحمۃ اللہ علیہ سےبیعت تھے،اور حضرت خواجہ نصیرالدین محمود رحمۃ اللہ علیہ کےروحانی فیوض سےبھی مستفیدہوئےتھے۔ سیدراجہ کہلاتھے۔آپ ہروقت عبادت وریاضت میں مصروف رہتے تھے۔اپنےنفس کےساتھ...

سیّد محمد بن جعفر المکی الحسینی الچشتی قدس سرہ

آپ حضرت چراغ دہلوی کے خلیفہ اعظم تھے۔ تجرید و تفرید میں یکتائے زمانہ تھے۔ آپ نے اپنے احوال و مقامات پر لکھا ہے اس کے پڑھنے سے عقل حیران رہ جاتی ہے وہ اپنے وقت کے کاملین میں سے تھے۔ آپ کی ایک تصنیف بحر المعانی ہے جس میں توحید کے حقائق اور معرفت کے اسرار تحریر ہیں۔ اس میں مستانہ انکشافات کیے گئے ہیں اس کتاب کے علاوہ آپ کی دو کتابیں دقائق المعانی اور حقائق المعانی بھی اہل معرفت میں بڑی مقبول ہوئی تھیں اسرار روح پر ایک رسالہ ہے، پنج نکات اور بحر الان...

مولانا معین الدین عمرانی

           مولانا معین الدین عمرانی: بڑے فقیہ،اصولی،جامع منقولات و معقولات تھے،دہلی کے لوگ آپ کی شاگردی کو ایک فخر سمجھتے تھ۔آپ کے چشمۂ علوم و فنون سے بہت لوگ سیرات ہوئے چنانچہ مولانا خواجگی جو شیخ نصیر الدین چراغ دہلوی کے معطم خلفاء اور قاضی شہاب الدین کے اساتذہ میں سے ہیں،آپ کے شاگرد تھے،آپ نے تصنیفات بھی بہت کیں چنانچہ حواشی کنز الدقائق و حسامی و مفتاح مشہور و معروف ہیں۔کہتے ہیں کہ ابتداء میں آ...

حضرت شیخ یوسف چشتی

آپ بھی شیخ محمود چراغ دہلوی کے خلیفہ اور مرید تھے ظاہری علوم فقہ حدیث تفسیر میں بڑے ماہر تھے، آپ کی ایک مشہور کتاب تحفۂ نصائح ہے۔ اس میں احکام شرع فرائض اور سنتیں درج ہیں بڑی خوبصورت نظم میں لکھی گئی ہے اُس کا ہر ایک شعر لفظ پر ختم ہوتا ہے۔ کتاب کے آخر میں اپنے پیر کی یوں تعریف لکھتے ہیں: شیخ معظم پیر ما محمود آں صاحب قرآن چوں اونبا شد ہیچ کس ہم محتشم ہم معتبر عالم بعالم مثل او ہرگز ندیدہ مردمی اندر کرامت مثل او خیز  و کجا دور قمر او بود شیخ...

حضرت شیخ دانیال چشتی

آپ حضرت نصیرالدین محمود چراغ دہلوی کے خلیفہ خاص تھے۔ آپ کا لقب مولانا عود تھا چند واسطوں سے حضرت عباس بن علی کرم اللہ وجہہ سے سلسلسہ نسبت ملتا تھا۔ شیخ دانیال بن میر  بدرالدین بن فضل بن حسن بن عبداللہ بن عباس  بن علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ، آپ کے آباو اجداد کو اللہ تعالیٰ نے بڑی لمبی عمریں دی تھیں، آپ کے والد میر بدرالدین ایک سو بیالیس سال میں فوت ہوئے تھے۔ حضرت شیخ دانیال کے آباواجداد میں سے سب سے پہلے بزرگ آپ کے والد مکرم ہی تھے۔ جو غ...

شیخ قوامّ الدّین چشتی سہروردی قدس سرہ

آپ حضرت سید محمود چراغ دہلوی رحمۃ اللہ علیہ کے خلیفہ تھےمگر بعد میں حضرت مخدوم جہانیاں سیّد جلال الدین کی خدمت خاصر ہوکر مرید ہوئے اور اس طرح اوچ شریف میں روحانی تربیت حاصل کر کے بلند مقامات پر پہنچے۔ آپ بڑے جلیل القدر بزرگ تھے۔ آپ کے مقامات اور مراتب پر بہت کم لوگوں کی رسائی ہوئی ہے۔ آپ کے ملفوظات میں لکھا ہے کہ ایک دن حضرت شیخ قوام الدین مجلس سماع میں بیٹھے تھے۔ مگر سماع میں وہ ذوق پیدا نہ ہوا جو ہوا کرتا تھا آپ گھر آئے۔ فرمانے لگے۔ آج مجھے سما...

قاضی عبد المقتدردہلوی

حضرت قاضی عبدالمقتدر دہلوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ قاضی عبد المقتدر بن قاضی رکن الدین الشریحی الکندی: عالم،فاضل، فقیہ ادیب،فصیح،بلیغ،جامع علوم نقلیہ و عقلیہ،صاحبِ ظاہرو باطن تھے،قاضی شہاب الدین دولت آبادی نے آپ سے علم حاصل کیا۔بہت سے قصائد و غزلیات عربی آپ کی تصنیفات سے ہیں،خصوصاً آپ کا وہ قصیدہ جو معارضۂ لامیۃ العجم میں آپ نے کہا ہے،آپ کی کمال فصاحت و بلاغت پر دال ہے۔آپ ہمیشہ تدریس و تنشیر علوم میں مصروف رہے اور اکثرطالب علموں کو تحصیل علم اور حف...

حضرت مولانا خواجگی

آپ شیخ نصیرالدین محمود دہلوی کے خلیفہ اور مولانا معین الدین عمرانی کے تلمیذ رشید اور قاضی شہاب الدین کے استاد محترم تھے، منقول ہے کہ جس زمانے میں مولانا خواجگی دہلی میں پڑھا کرتے تھے۔ اس وقت اپنے استاد سے سبق پڑھنے کے بعد شیخ نصیرالدین کی خدمت میں حاضری دیا کرتے تھے۔ مولانا معین الدین کا بھی شیخ نصیرالدین کے بارے میں وہی نظریہ تھا جو عام علماء کو فقروں سے ہوتا ہے اس لیے کبھی ان سے ملاقات نہ کی تھی۔ ایک مرتبہ مولانا معین الدین کو اتنی سخت کھانسی ہ...

حضرت شیخ صدر الدین حکیم

آپ شیخ نصیرالدین چراغ دہلوی قدس سرہ کے خلیفہ اعظم تھے حضرت سلطان المشائخ کے منظور نظر تھے، آپ کے والد ماجد ایک بہت بڑے تاجر تھے، مگر حضرت نظام الدین محبوب الٰہی کے عقیدت مند تھے، بڑھاپا آگیا، مگر آپ کے ہاں اولاد نہ ہوئی، آپ اولاد کی محرومی کو اکثر محسوس کرتے تھے،  ایک دن  حضرت خواجہ نظام الدین حالت وجد میں تھے کہ آپ نے اولاد کے لیے سوال کردیا، حضرت شیخ نے اپنی پشت ان کی پشت سے لگادی، اور خوشخبری دی کہ اللہ تمہیں بیٹا دے گا ان کی منکوحہ ...

شیخ سعد اللہ کیس واز بن شیخ متوکل قدس سرہ

پ بھی شیخ نصیرالدین چراغ دہلی قدس سرہ کے خلیفہ تھے۔ حضرت چراغ دہلوی کے علاوہ آپ کو اپنے والد ماجد شیخ متوکل رحمۃ اللہ علیہ سے بھی خلافت حاصل تھی نہایت پاک سیرت اور متقی بزرگ تھے۔ معارخ الولایت کے مولّف نے لکھا ہے کہ شیخ سعد اللہ کو حضرت خضر علیہ السلام نے ایک کیسہ (تھیلی) عطا فرمائی تھی۔ جو ہر وقت درہم و دینار سے بھری رہتی تھی۔ شیخ کو جب ضرورت ہوتی اسی تھیلی سے نکالتے اور خرچ کرتے جاتے۔ مگر وہ کسی وقت بھی خالی نہ ہوتی تھی۔ اسی وجہ سے آپ شیخ سعد ا...