شیخ ابوالحسن خرقانی
حضرت شیخ ابوالحسن خرقانی رحمۃ اللہ علیہ اسمِ گرامی: آپ کا اسم گرامی علی بن احمد۔ کنیت: ابوالحسن ہے۔ تاریخِ ولادت:ابو الحسن خرقانی علیہ الرحمہ کی ولادت 352ھ/ 963ء میں ہوئی۔ بیعت وخلافت: آپ حضرت بایزید بسطامی رحمۃ اللہ علیہ کے وفات کے بعد عالمِ روحانیت میں ان سے بیعت ہوئے اور خرقہ خلافت حاصل کیا۔ سیرت وخصائص: حضرت شیخ ابوالحسن خرقانی رحمۃ اللہ علیہ مشائخ کے سردار، اوتاد و ابدال کے قطب اور اہل طریقت و حقیقت کے پیشو...