حضرت ابوالفضل سیدمحمد بن غوث الاعظم رحمۃ اللہ علیہ
نام و نسب: اسمِ گرامی: سید محمد۔کنیت:ابوالفضل۔ لقب:الجیلانی۔سلسلہ نسب اسطرح ہے: حضرت ابوالفضل سیدمحمد بن غوث الاعظم رحمۃ اللہ علیہ بن سید ابوصالح موسیٰ جنگی دوست بن ابوعبداللہ ۔الیٰ آخرہ ۔(رحمۃ اللہ علیہم اجمعین)
مقامِ ولادت: آپ رحمۃ اللہ علیہ بغدادِ معلیٰ (عراق) میں حضرت غوث الاعظم سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ عنہ کے گھر پیدا ہوئے۔
تحصیلِ علم: ابتدائی تعلیم ،اور تمام علوم نقلیہ وعقلیہ کی تحصیل وتکمیل اپنے والدِ گرامی حضرت محبوبِ سبحانی سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ عنہ اور شیخ سعید بن البنار ،شیخ ابوالوقت اور دیگر شیوخ (علیہم الرحمہ )سے ہوئی۔حدیث تفسیر تصوف اور فقہ میں اپنے والدِ گرامی سے خصوصی درس لیےاور مہارتِ تامہ حاصل کی۔آپ کا شمار اپنے وقت کے جید علماء واولیاء میں ہوتا تھا۔
بیعت وخلافت: اپنے والدِ گرامی سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ عنہ سے بیعت وخلافت حاصل تھی۔
سیرت وخصائص: آپ رحمۃ اللہ علیہ علم وعمل، زہدوتقویٰ میں بے مثال تھے۔اس وقت کے عوام وخواص آپ کی ذات کی طرف متوجہ ہوتے تھے،اور اپنی مرادیں پاتے تھے۔ہروقت وعظ ونصیحت اور درس وتدریس میں مصروف رہتے تھے۔آپ کی تربیت اور فیض سے بہت سے حضرات واصل باللہ اورکامل و اکمل ہوئے۔
وصال: 25/ذوالقعدہ 600ھ، بمطابق جولائی/1204ء کوآپ کا وصال ہوا۔آپ مقبرہ حلبیہ بغداد میں مدفون ہوئے۔
ماخذومراجع: شریف التواریخ۔
//php } ?>