حضرت سید ابو الفضل محمد بن غوث الاعظم
حضرت سید ابو الفضل محمد بن غوث الاعظم رحمۃ اللہ علیہ
حضرت غوث الاعظم رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے فرزندِ ارجمند ہیں۔ علومِ ظاہری و باطنی کی تکمیل اپنے والدِ گرامی ہی کے زیرِ سایہ کی اور درجۂ و کمال کو پہنچے۔ ۶۰۰ھ میں وفات پائی۔ مزار بغداد میں ہے۔
سید بو الفضل فضلِ اہلِ فضل
برِ فردوس است سالِ وصلِ او
۶۰۰ھ
شد چو از فضلِ خدا اندر جناں
ہم محبِ متقی کروم بیاں
۶۰۰ھ
حضرت سید ابو الفضل محمد بن غوث الاعظم رحمۃ اللہ علیہ
اپنے والد ماجد سے تفقہ حاصل کیا، سعید بن البنّا رحمۃ اللہ علیہ اور ابو الوقت رحمۃ اللہ علیہ وغیرہ شیوخ سے حدیث سنی، بہت سے لوگ ان سے مستفیض ہوئے، پچیسویں (۲۵) ذیقعد ۶۰۰ھ میں وفات پائی، اور مقبرہ حلبہ بغداد میں مدفون ہوئے۔
(شریف التواریخ)