ضیائی شخصیات  

ابنِ مسعودوہبی رضی اللہ عنہ

ابنِ مسعود وہبی رضی اللہ عنہ،انہوں نے حضورصلی اللہ علیہ وسلم سے یہ حدیث روایت کی ہے،کہ حضورصلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص سے پوچھا،تم نے قیامت کےلیےکیازادِسفرتیارکیاہے، اس آدمی نے جواب دیا،میں اللہ اوراس کے رسول سے محبت کرتاہوں،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہرآدمی اپنے محبوب کے ساتھ ہوگا،ابن مندہ اورابونعیم نےذکرکیاہے۔ ...

ابنِ معیز رضی اللہ عنہ

ابنِ معیز رضی اللہ عنہ،حضورصلی اللہ علیہ وسلم کازمانہ پایا،مگرزیارت نصیب نہ ہوئی،ان سے ابووائل نے روایت کی،انہوں نے عبداللہ بن مسعودسےروایت کی،ابنِ مندہ اورابونعیم نے ذکرکیاہے۔ ...

ابنِ نضلہ رضی اللہ عنہ

ابنِ نضلہ رضی اللہ عنہ،ابومنصور بن مکارم بن احمد مؤدب نے باسنادہ معانی بن عمران سے،انہوں نے اوزاعی سے،انہوں نے ابوعبید حاجب سلیمان بن عبدالملک سے،انہوں نے قاسم بن مخیمرہ سے، انہوں نے ابن نضلہ سےروایت کی،لوگوں نے حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے درخواست کی،یارسول اللہ قحط کے غلوں کانرخ مقرر فرمادیجئے،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاخدانے اس قحط کے بارے میں جوتم میں نمودارہواہے،نہیں بتایااوراس کے بارے میں مجھے کوئی ہدایت...

ابنِ قسحم رضی اللہ عنہ

ابنِ قسحم رضی اللہ عنہ،مسعربن کدام نے ابوبکربن حفص سےروایت کی کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بدرکےدن یہ آیت تلاوت فرمائی،" وسارعواالٰی مغفرۃ من ربکم و جنتہ عرضھا السمٰوات والارض"، یہ سُن کرایک انصاری ابن قسحم نے پوچھا،یارسول اللہ میرے اور اس کےدرمیان کتنافاصلہ ہے،تاکہ میں اس میں داخل ہوجاؤں،فرمایا!کفارکےلشکرکامقابلہ کرو اورفرمان الٰہی کی تصدیق کرو،ان کے ہاتھ میں چندکھجوریں تھیں،جوانہوں نےپھینک دیں اورصفوں میں گھ...

ابنِ قریظہ رضی اللہ عنہ

ابنِ قریظہ رضی اللہ عنہ،ان سے کثیربن سائب نے روایت کی،یہ دونوں بنوقریظہ سےجنگ کے دنوں میں حضورکےسامنے پیش کیے گئےتوجوان میں بالغ ہوچکےتھےیاان میں حالت انتشارپیداہو جاتی،وہ قتل کردیےجاتے،ابن مندہ اورابونعیم نے ان کا ذکرکیاہے۔ ...

ابنِ ربعہ الخزاعی رضی اللہ عنہ

ابنِ ربعہ الخزاعی،بخاری نے انہیں صحابہ میں شمارکیاہے،ابراہیم بن سعدنے سلیمان بن کثیرسے، انہوں نے ابن ربعہ خزاعی سے(ان کی ماں کا نام سہمیہ تھااوریہ زمانہ جاہلیت کے تھے،انہیں حضور کازمانہ نصیب ہوا)روایت کی،کہ وہ مختار ثقفی کے زمانے میں کوفےمیں آئے،اورآپ صلی اللہ علیہ وسلم سےایک حدیث روایت کی،جس میں یہ فقرہ شامل تھا،" ماکنت لاکذب علی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم" میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی ج...

ابنِ سبرت رضی اللہ عنہ

ابنِ سبرۃ،جعفرنےصحابی لکھاہے،اورباسنادہ اوزاعی سے،انہوں نے قزعہ سےروایت کی کہ ایک دفعہ ابن سبرۃ جوحضورصلی اللہ علیہ وسلم کے مصاحب تھے،ان سے ملنے آئے،میں نے گذارش کی کہ ہمیں کوئی حدیث جوآپ نے حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہو،سنائیے،انہوں نے کہا، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کوفرماتے سُنا،جوشخص صبح کی نمازاداکرتاہےوہ اللہ کے ذمہ اورپناہ میں آجاتاہے،پس تم ہوشیاررہوکہ وہ کوئی چیزتم سےمانگلے،ابوموسیٰ نے ان کاذکر...

ابنِ شیبہ رضی اللہ عنہ

ابنِ شیبہ رضی اللہ عنہ،جعفرنے باسنادہ تاحمادبن سلمہ،عبدالملک بن عمیرسے،انہوں نے ابن ابی شیبہ سے،انہوں نےرسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، جب تمہاری محفل میں کوئی شخص آئے،توچاہیےکہ اپنےبھائی کےلیےجگہ بناؤتاکہ وہ بیٹھ جائے،کیونکہ یہ عزت افزائی ہے،اللہ اس کی عزت افزائی کرے گااوراگرایسانہ ہوسکے تواسے چاہیئے کہ جہاں جگہ ملے،وہاں بیٹھ جائے،ابوموسیٰ نے ذکرکیاہے،مگراس کے اسناد میں ا...