ضیائی شخصیات  

ابنِ عصام اشعری رضی اللہ عنہ

ابن عصام اشعری رضی اللہ عنہ،شامی شمارہوتےہیں،ان سے ابن محیریزنے روایت کی کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دس عورتوں پرلعنت بھیجی،(۱)دروغ گو(۲)جادوگرنی(۳)عورتوں کے بالوں کوجوڑنے والی(۴)ایک عورت کے بال دوسرے کے بالوں میں پیوندکرانےوالی(۵)دانتوں کوتیزکرنےوالی(۶)دانتوں کوتیزکرانےوالی(۷)بالوں کوتاؤدینےوالی(۸)تاؤدلانے والی (۹) سوئی سےجسم پرنشان بنانےوالی(۱۰)اوربنوانےوالی،ابن مندہ اورابونعیم نے ذکرکیاہے۔ ...

ابنِ جعدیہ رضی اللہ عنہ

ابنِ جعدیہ رضی اللہ عنہ،ان کی صحبت کاعلم نہیں،ان سے محمدبن کعب نے روایت کی،حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،اللہ نے تم سے تین امورکوپسندکیاہے،اللہ کی عبادت کرو،اس سے کسی کوشریک نہ کرواورسب مل کراللہ کی رسی کومضبوطی سےپکڑو،اللہ اوراپنے حکم کی اطاعت کرو،اور اس بات کوناپسندکیاکہ زیادہ سوال کرو،اورمال کوضائع کرو،ابن مندہ اورابونعیم نے ان کا ذکرکیاہے۔ ...

ابنِ جمیل رضی اللہ عنہ

ابنِ جمیل رضی اللہ عنہ،ابوہریرہ کی حدیث میں ان کا ذکرہے،یحییٰ بن محموداورعبدالوہاب بن ابی حبہ نے باسنادہماتامسلم بن حجاج زہیربن حرب سے،انہوں نے علی بن حفص سے،انہوں نے ورقاء سے،انہوں نے ابن زنادسے،انہوں نے اعرج سے،انہوں نے ابوہریرہ سے روایت کی،کہ حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عمررضی اللہ عنہ کوجمیع صدقات کے لیے بھیجا،لیکن ابن جمیل خالدبن ولیداورحضرت عباس نے ادائیگی سےانکارکردیا،حضورصلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا...

ابنِ جاریہ انصاری رضی اللہ عنہ

ابنِ جاریہ انصاری رضی اللہ عنہ،ان کے نام میں اختلاف ہے،بعض نے ان کانام زیدلکھاہے، جیساکہ ہم بیان کرآئے ہیں،حمران بن اعبن نے ابوالفضل سے،انہوں نے ابن جاریہ سےروایت کی،کہ جب نجاشی شاہِ حبشہ فوت ہوئے،توحضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا،تمہارابھائی نجاشی فوت ہوگیاہے،چنانچہ ہم نے نمازِجنازہ پڑھی اورہماری آنکھوں کے سامنے کچھ بھی نہ تھا،ابن مندہ اورابونعیم نے ان کا ذکرکیاہے۔ ...

ابنِ خالدبن سنان عبسی رضی اللہ عنہ

ابن خالد بن سنان عبسی رضی اللہ عنہ،ابن ِجریج سےمنقول ہے،کہ انہوں نے کئی آدمیوں سےخالد بن سنان کاقصہ سُنا،حضورصلی اللہ علیہ وسلم جب بھی ان کے بیٹے کودیکھتےتوانہیں بھتیجاکہہ کربلاتے حالانکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اورکسی کواس لفظ سے مخاطب نہیں فرمایا،ابنِ مندہ اورابونعیم نے ان کاذکرکیاہے۔ ...

ابنِ لیلیٰ مزنی رضی اللہ عنہ

ابنِ لیلیٰ مزنی،ابوموسیٰ نے اذناًمحمدبن رجاء سے،انہوں نے احمدبن عبدالرحمٰن سے،انہوں نے احمد بن موسیٰ سے،انہوں نے شافعی سے،انہوں نے حسن بن احمدبن لیث سے،انہوں نے عمربن ایوب غفاری سے،انہوں نے مجمع بن جاریہ سے،انہوں نے مجمع بن یعقوب سے،انہوں نے اپنےوالد سے،انہوں نے عبدالرحمٰن بن یزیدسے،انہوں نے مجمع بن جاریہ سےروایت کی کہ غزوہ تبوک کے موقعہ پر،جن لوگوں نے حضورصلی اللہ علیہ وسلم سے سواری مانگی تھا،وہ سات افراد تھے،جن میں...

ابنِ ملیکہ جعفیان رضی اللہ عنہ

ابنِ ملیکہ جعفیان رضی اللہ عنہ،ایک کانام سلمہ بن یزیدتھا،داؤد بن ابوہندنےشعبی سے،انہوں نے علقمہ بن قیس سے،انہوں نے ملیکہ کے دونوں بیٹوں سےروایت کی،کہ وہ دونوں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضرہوئے،اورگزارش کی،یارسول اللہ!ہماری ماں زمانہ جاہلیت میں مری ہے، وہ صلہ رحمی کرتی،غریبوں کوصدقےدیتی اورکئی اچھےاچھےکام کرتی تھی،کیااسے ان کاموں سے کوئی فائدہ ہوگا،فرمایا،نہیں۔ ہماری ماں نے،ہماری ایک بہن...

ابنِ مربع انصاری رضی اللہ عنہ

یہ وہ صاحب ہیں جنہیں حضورصلی اللہ علیہ وسلم نے اہل مواقف کی طرف بھیجاتھاکہ وہ اپنے مشاعر پرثابت قدم رہیں ایک روایت میں ان کا نام عبداللہ تھااورایک میں زید،ابوموسیٰ نے ان کاذکرکیا ہے۔ ...