حضرت مولانا عبد الحئی صاحب پیلی بھیتی
حضرت مولانا عبد الحئی صاحب پیلی بھیتی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ خلیفہ اعلی حضرت مولانا عبد الحئی پیلی بھیتی؛ آپ ایک جید عالم دین صاحب تقویٰ و فضیلت عارف و عالم تھے۔ شیخ المحدثین حضرت وصی احمد محدث سورتی کے برادر خورد(چھوٹے بھائی) حضرت مولانا عبد اللطیف سورتی (1336ھ) تلمیذ علامۂ زماں مولانا عبد الحئی فرنگی محلی (1304ھ) کے خلف رشیدتھے۔پیلی بھیت میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد ماجد نے آپ کانام اپنے استاذ مکرم مولانا عبد الحئی فرنگی محلی کی نس...