ضیائی شخصیات  

حضرت عبداللہ بن رسول اللہ

یہ بعثت کے بعد مکہ معظمہ میں پیدا ہوئے۔ طیّب اور طاہر انہیں کا لقب تھا۔ طفولیّت میں رحلت گرائے عالمِ بقا ہوئے۔عاص بن وائل سہمی نے انہیں کی وفات پر کہا تھا کہ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا بیٹا مر گیا۔ وہ ابتر یعنی بے نشان ہوجائے گا۔اُسی وقت یہ سورۂ کوثر شریف نازل ہوئی جس میں یہ آیت کریمہ آئی انّ شانئک ھو الابتر یعنی اے میرے رسول جو تمہارا دشمن ہے وہی ابتر و بے نام و نشان ہوجائے گااور تمہارا نام قیامت تک بلکہ ہمیشہ تک قائم رہے گا۔ (شریف التواریخ...

حضرت شیخ حسن عجیمی مکی

حضرت شیخ حسن عجیمی مکی رحمۃ اللہ علیہ اسمِ گرامی: آپ علیہ الرحمہ کا نام حسن ، والد کا نام عبد الرحمٰن تھا۔ سیرت وخصائص: حضرت شیخ حسن عجیمی مکی رحمۃ اللہ علیہ بہت بڑے عالم فاضل تھے۔ 10 صفر المظفر  1324 ھ کو مکہ مکرمہ میں اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ نے سند عطا فرمائی۔علامہ موصوف کی بے شمار تصانیف ہیں۔ ماخذ ومراجع: خلفاء اعلیٰ حضرت(رحمۃ اللہ علیہ)...

حضرت شیخ عبد اللہ فرید کردی

حضرت شیخ عبد اللہ فرید کردی رحمۃ اللہ علیہ اسمِ گرامی: آپ رحمۃ اللہ علیہ کا اسمِ گرامی عبد اللہ فرید اور والدِ ماجد کا نام عبد القادر تھا۔(رحمۃ اللہ علیہما) سیرت وخصائص: جب  آپ کے والدِ ماجد نے اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ سے مرویات کی اجازت طلب کی تو آپ نے نہ صرف انہیں اجازت دی بلکہ ان کے صالح جوان بیٹے عبد اللہ فرید کو حدیث، فقہ، تفسیر اور تمام علوم کی اجازت عطا فرمائی۔اس وقت سید عبد اللہ فرید اگرچہ بچے تھےمگر آثارِ سعادت لئ...

حضرت سید علوی بن حسن الکاف الحضرمی

حضرت سید علوی بن حسن الکاف الحضرمی رحمۃ اللہ علیہ آپ کو 24 صفر 1324 ھ کو مکہ مکرمہ میں اعلیٰ حضرت امامِ اہلسنت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ سے خلافت واجازت عطا ہوئی۔اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ نے سندِ اجازت میں یہ الفاظ تحریر فرمائے: " فرزند صالح ، جوان ، حرم شریف میں تحصلِ علم کا التزام کرنے والےالکریم السید العلوی بن حسن الکاف الحضرمی(اللہ تعالیٰ انہیں نفع بخش، جلیل الشان بلند پایہ علم بخشے) ماخذ ومراجع: خلفاء اعلیٰ حضرت(رحمۃ اللہ علیہ)...