ضیائی شخصیات  

حضرت داؤد بن احمد دارانی

حضرت داؤد بن احمد دارانی رحمۃ اللہ علیہ یہ ابو سلیمان دارانی کے بھائی ہئں۔بڑی ریاضت اور محنت کرتے تھےاور ابو سلیمان کی صحبت میں رہے ہیں۔معاملات میں انکی باتیں اپنے بھائی کی سی ہیں۔ احمد بن ابی الحواری کہتے ہیں کہ میں نےداؤد سے پوچھا کہ" ایسے دل کی بابت آپ کیا کہتے ہیں کہ جس میں خوش آواز اثر کرتی ہو؟"۔کہا کہ"وہ دل ضعیف اور بیمار ہے اس کا علاج کرنا چاہئیے" ۔ یہ بھی کہا ہے"بکل شیئ صداء و صداء القلب الشبع"یعنی ہر شے کا زنگار ہوتا ہے اور دل کازنگار پی...

حضرت ولید بن عبداللہ السقا

حضرت ولید بن عبداللہ السقا رحمۃ اللہ انکی کنیت ابو اسحاق ہے،اور یہ حضرت ذوالنون کےملنے والوں میں سے ہیں۔کہتے ہیں کہ ذوالنون فرماتے تھے کہ میں نے جنگل میں ایک حبشی کو دیکھا ۔جب اللہ کہتا تو سفید رنگ کا ہوجاتا۔ذوالنون کہتے ہیں کہ جو شخص خدا کو یاد کرتا ہے تو در اصل اسکی حالت اور ہی کچھ ہوجاتی ہے۔ولید السقا ۳۲۰ ہجری میں اور بعض کے نزدیک ۳۲۶ ہجری میں فوت ہوئے۔ابو عبداللہ راضی کہتے ہیں کہ میں ولید السقا کی خدمت میں گیا اور چاہتا تھا کہ فقر کے بارے میں...

حضرت ابوہاشم یعقوب

حضرت ابوہاشم یعقوب رحمۃاللہ علیہ           یہ بھی مشائخ میں سے ہیں۔ کہتے ہیں کہ مجھے ویہ عید کا دن جو ذوالنون مصری رحمۃاللہ کے ساتھ آیا تھا۔کبھی بھولتا نہیں۔لوگ عید گاہ سے واپس آتے تھے اور کھیلتے کود تے تھے۔ذوالنون کہتے تھے کہ لوگ خوشیاں منا رہے ہیں کہ اپنی امانت ادا کر چکے ہیں لیکن انکو خود یہ معلوم نہیں کہ آیایہ امانت ان کی  مقبول بھی ہوئی ہےیہ نہیں۔یعنی رمضان کی عبادت مجھے کہا کہ ایک طرف کو چلی...

حضرت ابوالاسود مکی

حضرت ابوالاسود مکی رحمۃاللہ علیہ           یہ حضرت شیخ عزیزی کی زیارت کو گئے اور جاکر سلام کہا اور کہا کہ اے شیخ میں آپکا دوست ہوں عزیزی جگہ سے کود پڑے اور کہنےلگے۔علیک السلام ،مزاج کیسے ہیں اور اس وقت غائب ہوگئےتین دن تک اسی پر رہے۔ابوالاسودنے جان لیا کہ  عزیزی پانی ،مٹی اور انسانی رسوم سے   سے باہر ہوہوگئے ہئے،انکی زیارت کو کافی سمجھا،اورواپس آئے۔ ۴۔ابوالاسود چرواہا رحمۃاللہ علیہ یہ بھ...

حضرت ابو ہاشم صوفی

حضرت ابو ہاشم صوفی علیہ الرحمۃ           آپ اپنی کنیت ہی سے مشہور ہیں شام کے علاقے کےآپ شیخ ہیں ۔دراصل کوفی ہیں"اور سفیان ثوری کے ہم عصر ہیں ۔سفیان ثوری ؒ بصرہ میں ۱۲۱ ہجری میں فوت ہوئے۔وہ فرماتے ہیں!"لولا ابوہاشم الصوفی ما عرفت دقائق الریا"یعنی اگر ابو ہاشم صوفی نہ ہوتےتو میں ریا کی باریکیاں نہیں پہچانتااور یہ بھی فرماتے ہیں کہ جب تک میں نے ابو ہاشم کو صوفی نہ دیکھا تھا۔مجھ کو معلوم نہ تھا کہ صوفی کیس...

حضرت فاضل جلیل مولانا مفتی سیف الرحمان قریشی

حضرت فاضل جلیل مولانا مفتی سیف الرحمان قریشی، ہزارہ علیہ الرحمۃ  عمدۃ المدرسین ابوالوفاء مولانا مفتی سیف الرحمان بن علامہ الدہر حضرت علامہ قاضی عبدالسبحان کھلا بٹی رحمہ اللہ (م ۱۲؍شوال/ ۲۰؍مئی ۱۳۷۷ھ/ ۱۹۵۸ء بن مولانا قاضی مظہر جمیل ۱۹۳۷ء میں  بمقام کھلا بٹ (ہزارہ) پیدا ہوئے۔ آپ نسباًقریشی علوی میں اور عظیم علمی و روحانی خاندان کے چشم و چراغ ہیں۔ آپ نے ابتدائی تعلیم اپنے گاؤں میں حاصل کی۔ تین سال دارالعلوم انجمن خدام الصوفیہ گجرات اور دو ...

مخدوم اہل سنت مولانا سید زاہد علی قادری رضوی علیہ الرحمۃ

خطیب جامع مسجد بغدادی گلبرگ فیصل آباد (پاکستان) ولادت حضرت مولانا علامہ ابو الفیض سید زاہد علی شاہ قادری رضوی بن سید شاہد علی ۱۳۵۳ھ؍۱۹۳۴ء میں پیلی بھیت (یوپی انڈیا) کے محلہ کھکرا میں سادات کے ایک علمی وروحانی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ مولانا سید زاہد علی کے جد امجد مولانا حافظ سید شوکت علی پیلی بھیت کی مشہور شخصیت تھے۔ مرکزی جامع مسجد کی خطابت وامامت کے علاوہ ایک دینی مدرسہ بھی قائم کیا ہوا تھا۔ جہاں کثیر تعداد میں طلبہ اکتسا...

حضرت مولانا حکیم محمد رمضان علی قادری

حضرت مولانا حکیم محمد رمضان علی قادری، سنجھورو (سانگھڑ) ابوالحسان مولانا حکیم محمد رمضان علی قادری بن حکیم اللہ بخش قریشی ۶؍رمضان المبارک ۱۳۴۰ھ/ ۳؍مئی ۱۹۲۲ء میں بمقام شاہ پور جاجن، تحصیل بٹالہ ضلع گورو اسپور (بھارت) پیدا ہوئے۔ آپ کے نانا حاجی کریم بخش علیہ الرحمۃ نہایت متقی، عابد و زاہد تھے۔ صوم و صلوٰۃ کے پابند اور شب بیدار تہجد گزار تھے۔ تلاوتِ قرآن مجید اور ذکر و فکر آپ کا محبوب ترین مشغلہ تھا۔ قصبہ شاہپور جاجن میں آپ نے پکی مسجد تعمیر کروائی ...

حضرت پیر طریقت مولانا حامد علی خان نقشبندی

حضرت پیر طریقت مولانا حامد علی خان نقشبندی، ملتان علیہ الرحمۃ  ملتان کے بے تاج بادشاہ پیرِ طریقت حضرت مولانا حامد علی خان نقشبندی بن مولانا شیدا علی خان ۱۳۲۴ھ/ ۱۹۰۶ء میں رام پور، یوپی (ہندوستان) کے ایک علمی و روحانی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ آپ نے علومِ اسلامیہ کی تمام کتب متداولہ (اوّل سے آخر تک) مدرسہ عالیہ رام پور میں پڑھ کر ۱۹۳۰ء میں سندِ فراغت حاصل کی۔ حدیث کے امتحان میں آپ نے دارالعلوم میں اوّل پوزیشن حاصل کی۔ مدرسہ عالیہ رام پور کو یہ خصو...