ضیائی شخصیات  

(سیّدہ)سودہ(رضی اللہ عنہا)

  سودہ دخترزمعہ بن قیس بن عبد شمس بن عبدود بن نصر بن مالک بن حسل بن عامر بن لوئی قرشیہ عامریہ ،اور ان کی والدہ کا ناشموس دختر قیس بن زید بن عمرو بن لبید بن خراش بن عامر بن غنیم بن عدی بن نجارانصاریہ تھا،حضورِاکرم نے ان سے جناب خدیجتہ الکبریٰ کی وفات کے بعد نکاح کیا تھا، عقیل نے یہ قو ل زہری سےنقل کیاہے،اور یہی قول قتادہ ابوعبیدہ اورابنِ اسحاق کا ہے،کہ جناب سودہ سے حضورِاکرم کا نکاح حضرت عائشہ کے نکاح سے پہلے ہوا،لیکن عبداللہ بن محمد بن عقیل ...

(سیّدہ )عمارہ(رضی اللہ عنہا)

(سیّدہ )عمارہ(رضی اللہ عنہا) عمارہ دختر حمزہ بن عبدالمطلب قرشیہ ہاشمیہ ،حضورِاکرم کے چچا کی بیٹی تھیں،واقدی نے امِ حبیبہ سے انہوں نے داؤد بن حصین سے ،انہوں نے عکرمہ سے،انہوں نے ابنِ عباس سے روایت کی کہ عمارہ اور ان کی والدہ سلمیٰ دختر عمیس مکے میں تھیں کہ حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم عمرہ قضیہ ادا کرنے  مکے آئے،حضرت علی کرم اللہ وجہہ نے رسولِ کریم سے ذکر کیا،اور فرمایا،ہم کیوں اپنے چچا کی لڑکی کو مشرکین کے رحم وکرم پر چھوڑکر جائیں،ح...