حضرت ابوہاشم بن عتبہ
حضرت ابوہاشم بن عتبہ رضی اللہ عنہ ابوہاشم بن عتبہ بن ربیعہ بن عبدشمس بن عبدمناف قرشی عیشمی،معاویہ بن ابوسفیان کے ماموں تھے،اورباپ کی طرف سےا بوحذیفہ کے اور ماں کی طرف سے مصعب بن عمیرکے بھائی تھے،ان کی ماں خناس دختر مالک قرشیہ عامریہ تھی،ایک روایت کی روسے ان کانام شیبہ ایک اورروایت کے مطابق ہشیم یامہشم تھا،فتح مکہ کے دن ایمان لائے،اورشام میں سکونت اختیارکرلی،اورحضرت عثمان کے دورخلافت میں وفات پائی،ان کا شمار زاہداورپارساصحابی میں ہوتاتھا،چنانچہ اب...