متفرق  

حضرت ابراہیم سیّد علامہ

حضرت ابراہیم سیّد علامہ رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ           علامہ سیّد ابرہیم صاحبِ ورع  بزرگ تھے، علمِ جفر وغیرہ کے ماہر تھے۔ شیخ حسن قُدِّسَ سِرُّہٗ سے علومِ معرفت  میں استفادہ کیا اور تین مرتبہ چلّے میں بیٹھے۔ آپ کا مزار ٹھٹھہ میں مرشِد کے مزار کے پاس ہے۔ (’’تحفۃالطاہرین‘‘، ص ۱۰۹) (تذکرہِ اولیاءِ سندھ)...

حضرت ابراہیم بخاری

حضرت ابراہیم بخاری رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ           عارفِ کامل اور محقّقِ اجل تھے۔ صاحبِ کرامت تھے، ایک نابینا شخص خدمت  میں آیا اور گزارش کی کہ میری نابینائی  کی واپسی کے لیے کچھ کریں ۔ آپ نے فرمایا اب تیر قضا کی کمان سے نکل  چکا ہےیہ تو نہیں ہوسکتا ؛البتّہ کشائشِ رزق  کا انتظام ہوسکتا ہے، تم ہر روز  بعدِ عشا  دو رکعت  نفل پڑھ کر ان کا ثواب امامینِ  کریمین  ...

حضرت ابنِ محمد ثانی ہالائی مخدوم

حضرت ابنِ محمد ثانی ہالائی مخدوم رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ           مخدوم امین محمد ولد مخدوم محمد زمانِ ثالث  حضرت مخدوم  نوح سخی سرور کی اولاد سے تھے اور سجادہ نشین تھے۔  ۱۹؍ رجب ۱۲۵۶؁ھ میں پیدا ہوئے۔ اللہ تعالیٰ نے دنیوی دولت سے بھی نوازا تھا۔ آپ کے ہم عصر  پیر  سیّد رشید الدین پیر جھنڈا ثالث  تھے۔ آپ کو ان سے فطری محبّت تھی۔ آپ بلند  پایہ شاعر تھے۔ سندھی میں شعر کہتے...

حضرت ابو بکر نقشبندی

 حضرت ابو بکر نقشبندی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ           آپ مخدوم ابراہیم نقشبندی کے صاحبزادے تھے اور خلیفہ تھے ۔ کہتے ہیں کہ بعد از وفات  جو آپ کا جنازہ لے کر گئے تو  پردۂ غیب سے ہزاروں پرند نمودار ہوکر جنازے پر سایہ فگن ہوگئے اور جو ں ہی جنازہ  کاندھوں پر سے، اتار ا گیا پر ند غائب ہوگئے۔ آپ کامزار مکلی پر ہے۔ (تحفۃالطاہرین، ص ۸۰) (تذکرہِ اولیاءِ سندھ)...

حضرت ابراہیم سیّد

حضرت ابراہیم سیّد رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ بلند پایہ  بزرگ ہوئے ہیں ، ایک دن مسجد میں بیٹھے تھے کسی نے مال چرانے کی خاطر شہید کردیا۔ آپ کا مزار خشتی حویلی کے گوشے  میں ٹھٹھہ میں واقع ہے۔ (’’تحفۃالطاہرین‘‘،  ص۱۰۷) (تذکرہِ اولیاءِ سندھ)...

حضرت ابراہیم ٹیپو

حضرت ابراہیم ٹیپو رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ درویش ابراہیم ولد نکورو ٹیپو  نے زندگی میں بڑی ریاضتیں کی تھیں، جنگل کے گھاس پھوس اور دانوں پر گزارہ تھا، تمام زندگی متعارف غذاؤں  سے مجتنب رہے،مستجاب الدعوات تھے ، آپ کا مزار شریف سکر باری میں ہے۔ (’’حد یقۃ الاولیاء‘‘،  ص ۲۰۸) (تذکرہِ اولیاءِ سندھ)...

آسو بودلہ

آسو بودلہ رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ آسو بو دلہ سیّد محمد یوسف مہدوی کے مریدوں میں سے تھے۔ صاحبِ کرامت بزرگ تھے۔ آپ کا مزار  مکلی پر اپنے شیخ کے قریب ہی واقع ہے۔ (’’تحفۃ الطاہرین‘‘ ،ص۸۹) (تذکرہِ اولیاءِ سندھ)...

حضرت آلو درویش

حضرت آلو درویش رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ یہ ایک مجذوب تھے، اصل میں ہندوستان کے رہنے والے تھے، بالکل خاموش شہر کے گلی کوچوں میں پھرتے رہتے تھے، یا پھر جنگلات سے لکڑیاں کاٹ کر لاتے اور لوگوں میں بانٹ دیتے صاحبِ کشف وکرامت تھے، سانکرہ کے کنارے آپ کا مزار واقع ہے۔ (’’حدیقۃ الاولیاء‘‘،  ص ۲۳۹ ۔۲۴۰) (تذکرہِ اولیاءِ سندھ)...

حضرت ابراہیم نقشبندی

حضرت ابراہیم نقشبندی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ           یہ دراصل روہڑی کے باشندے تھے،بعد میں ٹھٹھہ  آ کر قیا م پزیر ہوئے، ذکر کے ذریعے لوگوں کو ظلمات سے نکالتے تھے، آپ کی کرامات  مشہور ہیں، مزار مکلی پر ہے۔ (’’تحفۃالکرام‘‘،  ج۳، ص ۲۳۶) (تذکرہِ اولیاءِ سندھ)...

حضرت مخدوم آدم نقشبندی

مخدوم آدم نقشبندی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ مخدوم آدم بن عبدالاحد بن عبدالر حمان بن عبدالبا قی رحمۃ  اللہ تعالٰی علیہ سیّدنا صدّ یق اکبر  رضی اللہ تعالٰی عنہ کی نسلِ پاک سے تھے ،آپ سندھ میں شیخ آدو کے لقب سے مشہور ہیں،سندھ میں  سلسلۂ نقشبندیہ کے  پہلے بزرگ  آپ ہی ہیں۔ آپ کے  اَجداد  میں دو  بھائی تھے:  بڑے بھائی کا نام عبدالباری  اور  چھوٹے کا نام  عبدالخالق تھا۔ مخدوم عبدالخالق ٹھٹھہ ...