متفرق  

سیّدناعطاء رضی اللہ عنہ

ان کی کنیت ابوعبداللہ تھی۔ان کا نسب نہیں بیان کیاگیاہے ان سے ان کے بیٹےعبداللہ نے روایت کی ہے عطاء نے کہاہے کہ رسول خداصلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاموذن (کی حالت)اپنی اذان اور اقامت کےدرمیان مثل اس شخص کے ہے جوکہ اللہ کی راہ میں (کشتہ ہوکر)اپنے خون میں تڑپتا ہے۔ ان کاتذکرہ ابونعیم اورابوموسیٰ نے لکھاہے واللہ اعلم۔ (اُسد الغابۃ ۔جلد ۷،۶)...

سیّدناعطاء ابن عبیداللہ رضی اللہ عنہ

شیبی بعض لوگوں نے کہاہے کہ یہ عطابن نضر بن حارث بن علقمہ بن کلاء بن عبدمناف بن عبدالداربن قصی بن کلاب قریشی عبدری ہیں ان کا نسب ابوبکر طلحی نے اسی طرح بیان کیاہے یہ کوفہ میں رہتےتھےان سے قطربن خلیفہ نے روایت کی ہے کہ وہ کہتےتھے میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کومقام (کعبہ)میں دیکھاتھاکہ آپ کاجوتابغیربال کے چمڑے کاتھاان کاتذکرہ تینوں نے لکھا ہے مگرابوعمرنے کہاہے کہ ان کے صحابی ہونے میں کلام ہے۔ (اُسد الغابۃ ۔جلد ۷،۶)...

سیّدناعطاء ابن ابراہیم رضی اللہ عنہ

 اوربعض نے کہاہے کہ یہ ابراہیم بن عطاثقفی ہیں ان کے صحابی ہونے میں اختلاف ہے ہم کو یحییٰ بن محمود نے اپنی سند کو ابن ابی عاصم تک پہنچاکراجازتاً خبردی وہ کہتےتھے ہم سے حسن حلوانی نے بیان کیا وہ کہتے تھے ہم سے ابوعاصم نے بیان کیاوہ کہتےتھے ہم سے عبداللہ بن مسلم بن ہرمز نے یحییٰ بن عبدالرحمن بن عطابن ابراہیم سے انھوں نے اپنے والدسے انھوں نے اپنے دادا سے نقل کرکے بیان کیااوروہ طائف کے رہنے والوں میں سے تھے۔وہ کہتے تھے میں نے نبی صلی اللہ علیہ وس...

سیّدناعصیمہ رضی اللہ عنہ

یہ اشجعی ہیں بنی سواد بن مالک بن غنم بن مالک بن نجارکے حلیف تھے غزوۂ بدراوراحد اور اس کے بعد کے مشاہد میں شریک رہے۔حضرت معاویہ کی خلافت میں ان کی وفات ہوئی تھی ان کا تذکرہ ابوعمرنے مختصرلکھاہے۔ میں کہتاہوں کہ ابوعمرنے ذکرکیاہے کہ عصمہ انصاری بن مالک بن نجارکے حلیف تھےاورکہاہے کہ یہ اشجعی ہیں اوریہ بھی کہاہے کہ غزوۂ بدرمیں شریک تھے اوروہ یہی ہیں اگریہ کہتے اس ترجمہ میں کہ عصمہ مگربعض نے عصیمہ کہاہے اپنی عادت کے موافق توبہترہوتا واللہ اعلم۔ (اُسد...

سیّدناعصیمہ رضی اللہ عنہ

یہ عصیمہ اسدی اسد بن خزیمہ کی اولاد سے تھے اوربنی مازن بن نجارکے حلیف تھے۔غزوۂ بدرمیں شریک تھےاوران کوابونعیم اورابن مندہ نے عصمہ کہاہے اور(بیان کیاہے کہ)کہاگیاہے(کہ یہ) عصمیہ ہیں غزوۂ بدرمیں شریک تھے (یہ)ابن شہاب وابن اسحاق کے قول میں ہے ۔ ان کا تذکرہ ابونعیم اورابوعمراورابوموسیٰ نے لکھاہے مگرابوموسی نے کہاہے کہ ابوعبداللہ بن مندہ نے ان کا تذکرہ عصمہ کے نام میں لکھاہے۔ (اُسد الغابۃ ۔جلد ۷،۶)...

سیّدناعصمہ ابن مدرک رضی اللہ عنہ

 انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی ہے کہ آپ دھوپ میں بیٹھنے سے ناخوش ہوتے تھے اوراس کو نعیم بن حماد نے زاجربن صلب سے انھوں نے بسطام بن عبید سے انھوں نے عصمہ بن مہدک سے روایت کیاہے۔ان کا تذکرہ ابن مندہ اورابونعیم نے لکھاہے۔واللہ اعلم۔ (اُسد الغابۃ ۔جلد ۷،۶)...

سیّدناعصمہ ابن مالک انصاری رضی اللہ عنہ

 حطمی ہیں اس کو ابونعیم اورابوعمرنے کہاہے لیکن ابوعمرنے ان کانسب نہیں بیان کیا ہے اورابونعیم نے ان کا نسب بیان کیاہے کہ عصمہ بن مالک بن اسیہ بن ضعیعہ بن زیدبن مالک بن عوف بن عمروبن عوف اورانھیں کے مانند ابن مندہ نے بھی ان کانسب بیان کیاہے لیکن کہاہے کہ خشعمی تھے ان سے عبداللہ بن وہب نے روایت کی ہے کہ وہ کہتےتھے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ تم لوگوں میں سے اس کا دنیامیں رہناجوحق کلام کرے اور اس سے باطل کو رد کردے اور حق کی تائید کر...

سیّدناعصمہ ابن قیس رضی اللہ عنہ

 ہوزنی ہیں اوربعض نے کہاہے کہ سلمی ہیں ان کانام عصیہ تھارسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا نام عصمہ رکھاان سے عبداللہ بن زبیرنے روایت کی ہے کہ یہ فتنہ مشرق سے اللہ کی پناہ مانگتے تھےان سے کہاگیاکہ فتنہ مغرب کی کیاکیفیت ہے انھوں نے کہاوہ بہت بڑاہے بہت بڑاہے۔ ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے۔ (اُسد الغابۃ ۔جلد ۷،۶)...

سیّدناعصمہ ابن سرج رضی اللہ عنہ

 یہ کہتے تھے میں رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ غزوۂ حنین میں شریک تھا۔ان سے ان کے بیٹے عبداللہ نے روایت کی ہے ان کا تذکرہ ابوعمرنے مختصرلکھاہے۔اوران کو ابواحمد عسکری نے ذکرکرکے کہاہے کہ یہ عصمہ بن سرج ہیں۔ (اُسد الغابۃ ۔جلد ۷،۶)...

سیّدناعصمہ ابن ریاب بن حنیف رضی اللہ عنہ

 بن ریاب بن حارث بن امیہ بن زیدیہ غزوۂ حدیبیہ میں شریک تھے۔ انھوں نے درخت کے نیچےبیعت کی تھی اس کے بعد تمام غزوات میں شریک تھے اورواقعہ یمامہ میں شہید ہوئے تھے ان کو ابن دباغ اندلسی نے ابوعمرپراستدراکاً بیان کیاہے۔ (اُسد الغابۃ ۔جلد ۷،۶)...