پسندیدہ شخصیات  

سیّدنا معمر رضی اللہ عنہ

بن حارث بن قیس بن عدی بن سعد بن سہم قرشی سہمی: انہوں نے حبشہ کو ہجرت کی تھی۔ ابو جعفر نے باسنادہ یونس سے انہوں نے ابنِ اسحاق سے بہ سلسلۂ مہاجرین حبشہ از بنو سہم بن عمرو بن ہصیص و معمر بن حارث بن قیس روایت کی۔ ابن اثیر نے ان کے بھائیوں کا ذکر جو بنو تمیم سے تھے مناسب ابو اب میں کردیا ہے، ابن کلبی نے معبد بن حارث کو انہی میں شمار کیا ہے۔ ابو موسیٰ اور ابو عمر نے ان کا ذکر کیا ہے۔...

سیّدنا معمر رضی اللہ عنہ

بن حارث بن حبیب بن وہب بن حذافہ بن جمح: یہ حاطب اور حطاب کے بھائی تھے۔ اور ان کی ماں قتیلہ بنت مظعون اخت عثمان بن مظعون تھی۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دار ارقم میں آنے سے پیشتر انہوں نے اسلام قبول کیا تھا۔ مدینے کو ہجرت کی، تو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان میں اور معاذ بن عفراء کے درمیان مواخات قائم کردی۔ بدر اور اُحد کے علاوہ تمام غزوات میں شریک رہے۔ ابو جعفر نے باسنادہ یونس سے انہوں نے ابن اسحاق سے بہ سلسلۂ شرکائے بدر از بنو جمح و م...

سیّدنا معمر رضی اللہ عنہ

بن حزم بن یزید بن لوذان بن عمرو بن عبد بن عوف بن غنم بن مالک بن نجار انصاری خزرجی، نجاری: ابو طوالہ کے دادا اور عمرو بن حزم کے بھائی تھے۔ یہ محمد بن سعد کاتب الواقدی کا قول ہے۔ بیعت رضوان اور بعد کے غزوات میں شریک رہے اور یہ ان دس آدمیوں میں سے ہیں۔ جنہیں حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ابو موسیٰ کے ساتھ بصرے روانہ کیا تھا۔ ابو موسیٰ اور ابو نعیم نے ان کا ذکر کیا ہے۔...

سیّدنا ہبیرہ رضی اللہ عنہ

بن سَبَل بن عجلان بن عتاب بن مالک بن کعب بن عمرو بن سعد بن عوف بن ثقیف: ابو موسی نے کتابۃً ابو علی سے انہوں نے ابو نعیم سے انہوں نے ابو العباس احمد بن محمد بن یوسف البغوی سے انہوں نے ابن سعد سے انہوں نے ابو بکر بن محمد بن ابو میسرہ سے یا مرۃ المکی سے، انہوں نے مسلم بن خالد سے انہوں  نے ابن جریج سے یا بن جریر سے روایت کی کہ جب رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فتح مکہ کے بعد طائف پر چڑھائی کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ میں ہبیرہ بن سبل بن...

سیّدنا معمر رضی اللہ عنہ

ابو خزامہ سعدی کے والد تھے: ایک روایت میں ان کا نام یعمر مذکور ہے۔ یعقوب بن سفیان نے اپنی تاریخ میں ابو خزاعہ بن معمر السعدی سعد ہذیم قضاعی لکھا ہے۔ نیز بیان کیا ہے، کہ ابو صالح نے لیث سے انہوں نے یونس سے انہوں نے ابنِ شہاب سے انہوں نے ابو خزاعہ سے انہوں نے اپنے والد سے روایت کی کہ انہوں نے رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا، یا رسول اللہ! ہم بعض اوقات کسی تکلیف کے ازالے کے لیے منتر جنتر سے، کبھی بیماری کے لیے دوا سے اور مرض سے بچاؤ کے ل...

سیّدنا ہبیرہ رضی اللہ عنہ

بن مغاضۃ العامری جب حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد فتنہ ارتداد نے زور باندھا تو انہوں نے بنو سلیم کو کہلا بھیجا کہ وہ اسلام پر قائم رہیں ابن اسحاق سے دشیمہ نے یہ قول نقل کیا ہے یہ ابن الد باغ کا بیان ہے۔...

سیّدنا ہُبَیْل رضی اللہ عنہ

بن کعب کا تعلق بنوریان سے تھا جس عہد میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سکاسک اور سکون کے درمیان قیام فرمایا تھا تو معاذ بن جبل اور مازن خیثمہ نے انہیں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں روانہ کیا تھا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اندو قبیلوں کے درمیان مواخات قائم فرمائی تھی اسے صفوان بن عمرو بن قیس بن ثور بن مازن بن خیثمہ نے بیان کیا ہے۔...

سیّدنا معمر رضی اللہ عنہ

بن ابی سرح بن ربیعہ بن ہلال بن اہیب بن ضبہ بن حارث بن فہر قرشی فہری: غزوۂ بدر میں شریک تھے بقول واقدی ۳۰ ہجری میں وفات پائی۔ ان کی کنیت ابو سعید تھی۔ یہی قول ابو معشر کا ہے انہوں نے نام معمر بن ابو سرح بیان کیا ہے، لیکن موسیٰ بن عقبہ، ابنِ اسحاق اور ابنِ کلبی نے عمرو بن ابی سرح لکھا ہے۔ نیز ابن کلبی نے ان کا نسب ہلال بن مالک بن ضبہ لکھا ہے، یعنی اہبب کی جگہ ضبہ لکھ دیا ہے۔ ہم عمر کے ترجمے میں یہ امر بیان کر آئے ہیں۔ ابو عمر اور ابو موسیٰ نے اس کا...

سیّدنا ہبیل رضی اللہ عنہ

بن وبرۃ الانصاری جن کا تعلق بنو عوف بن خزرج سے ہے جو عصمۃ بن وبرہ انصاری کے بھائی تھے ایک اور روایت کے مطابق یہ دونوں بھائی حصین بن وبرہ بن خالد بن عجلان بن زید بن غنم بن سالم بن عوف بن خزرج بن ثعلبہ کے بیٹے ہیں ہم عصمۃ کا ترجمہ بیان کر آئے ہیں بقولِ عروہ دونوں بھائی غزوۂ بدر میں شریک تھے۔...