پسندیدہ شخصیات  

سیدنا عبداللہ ابن عمرو ابن بجزہ رضی اللہ عنہ

ابن عمرو بن بجزہ بن خلف بن صداد بن عبداللہ بن قرطہ بن عدی بن کعب قرشی عدوی۔فتح مکہ کے دن اسلام لائے اور جنگ یمامہ میں شہید ہوئے ہم ان کی کوئی روایت نہیں جانتے۔ ان کا تذکرہ  موسیٰ بن عقبہ اور ابن اسحاق نے ان لوگوں میں کیاہے جو خاندان بنی عدی بن کعب سے جنگ یمامہ میں شہید ہوئے اور ابومعشر نےکہا ہے کہ ان کا خاندان یمن میں ہے ان کے گھرانے کو بجرہ بن عبداللہ بن قرط نے قتینی بتایاتھا۔...

سیدنا عبداللہ ابن عمرو حمجی رضی اللہ عنہ

ابن عمرو حمجی۔مدنی۔انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی ہی کہ آپ اپنی موچھیں اور ناخون جمعہ کے دن ترشواتے تھے اس کی سند میں کچھ کلام ہے۔ ان سے ابراہیم بن قدامہ نے روایت کی ہے۔ان کا شمار اہل شام میں ہے۔ان کا تذکرہ ابوعمرنے مختصر لکھا ہے۔...

سیدنا عبداللہ ابن عمرو بن حرام رضی اللہ عنہ

ابن عمرو بن حرام بن ثعلبہ بن حرام بن کعب بن غنم بن سلمہ بن سعد بن علی بن اسد بن ساردہ بن یزیدبن جشم بن خزرج انصاری خزرجی سلمی۔ان کی کنیت ابوجابر ہے بوجہ اسکے کہ جابر بن عبداللہ ان کے بیٹے تھے۔یہ عبداللہ بیعت عقبہ میں شریک تھےاور غزوہ بدرمیں بھی شریک تھے اور بنی سلمہ کے نقیب تھے یہ بھی اور براء بن معرور بھی۔ان کو عروہ اور ابن شہاب اور موسیٰ بن عقبہ اور ابن اسحاق نے ان لوگوں میں ذکرکیاہے جوبدراور احد میں شریک تھے اور احد میں شہید ہوئے ہمیں محمد بن ...

سیدنا عبداللہ ابن حلحلہ رضی اللہ عنہ

ابن عمروبن حلحلہ ۔ان کا ذکر لوگوں نے صحابہ میں کیا ہے مگر یہ غلطی ہے محمد بن عبداللہ بن عمرو بن حلحلہ نے اپنے والدسے اور رافع بن خدیج سے روایت کی ہے کہ یہ دونوں کہتے تھے کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جمعہ کے دن غسل کرنااورمسواک کرنا ہربالغ پرواجب ہے ان کا تذکرہ ابن مندہ اورابونعیم نے لکھا ہے۔...

سیدنا عبداللہ ابن عمرو بن زید رضی اللہ عنہ

ابن عمروبن زید بن خمز بن عوشیاں بن عمرو بن مالک بن تیہان الہانی۔نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حضور میں گئے تھےحضرت نے ان کا نام پوچھاتو انھوں نے کہا عبدالزیٰ حضرت نے فرمایاتمھارانام عبداللہ ہے۔اس کوکلبی نے بیان کیا ہے۔...

شیخ فیض بخش لاہوری قدس سرہ

  آپ لاہور کے صاحبِ حال اور صاحب وجد صوفیا میں سے تھے آپ سیّد حیدر علی شاہ رحمۃ اللہ علیہ کے مرید تھے اور وہ شیر شاہ لاہوری کے خلیفہ تھے آپ ریشم کے کپڑے بنا کر گزر اوقات کرتے تھے اور ہر سال میں آپ سترہ عرس سالانہ کیا کرتے تھےجن میں سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم، حضرت علی مرتضیٰ رضی اللہ عنہ ، عاشورہ مبارک، عرس حضرت غوثِ اعظم رحمۃ اللہ علیہ ، عرس حضرت خواجہ معین الدین اجمیری رحمۃ اللہ علیہ ، عرس حضرت خواجہ قطب الدین بختیار کاکی رحمۃ الل...