پسندیدہ شخصیات  

حضرت پیر بابا مسکین امری قادری چشتی

میر عنایت اللہ نام، پیر مسکین شاہ امری خطاب، حضرت شیخ محمد میر معروف بہ میاں میر کے مرید و خلیفہ اور کمالاتِ ظاہری و باطنی سے مزیّن تھے۔ زراعت سے رزقِ حلال حاصل کرتے تھے۔ اتفاقاً ایک سال بارش نہ ہوئی۔ آپ کی زمین بالکل بارانی تھی۔ اس قحط سالی میں سب کے کھیت خشک رہے مگر آپ کی زمین سے فصل پک کر خوب غلّہ حاصل ہُوا۔ اسی وجہ سے آپ مسکین امری مشہور ہوگئے کہ آپ کی کھیتی امرِ الٰہی سے بارش کے بغیر پک گئی۔ ۱۰۵۲ھ میں بعہدِ شاہ جہان وفات پائی۔ مزار لاہور میں...

ابو الفرح شیخ محمد یوسف طرطوسی

نام ونسب: کنیت: ابو الفرح۔ اسم گرامی: شیخ محمد یوسف﷫۔لقب: راحت المسلمین۔والد کااسم گرامی: شیخ عبدا للہ طرطوسی ﷫۔ شام کے خوب صورت شہر ’’طرطوس‘‘ کی نسبت سے’’طرطوسی‘‘ کہلاتے ہیں۔ تحصیلِ علم: آپ﷫مروجہ علوم اسلامی کے ماہر کامل اور فاضل متبحر تھے۔علم الاخلاق اور تصوف میں امام تھے۔ بیعت وخلافت: حضرت شیخ عبد الواحد تمیمی﷫ کےدستِ حق پرست پر بیعت ہوئے، اور مجاہدات و سلوک کے بعد خلافت سے مشرف ہوئے۔آپ ﷫ حضرت ...