مفتی محمد صادق
حضرت مولانا مفتی محمد صادق رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ حضرت مولانا مفتی محمدصادق رحمہ اللہ تعالیٰ ۱۳۴۴ھ؍۱۹۲۵ء میں موضع برزائی(ضلع کیمبلپور) میں پیدا ہوئے۔ قرآن مجید پڑھنے کے بعد آٹھویں جماعت تک سکول میں تعلیم حاصل کی،بعد ازاں اپنے بڑے بھائی سے ابتدائی تعلیم حاصل کی،پھر حضر و ضلع کیمبلپور کے مختلف مدارس میں تعلیم حاصل کی،درس نظامی کی متداول کتب پڑھنے کے بعد ۱۳۶۷ھ؍۱۹۴۷ء میں مغربی پاکستان کی قدیم درس گاہ دار العلوم حزب الاحناف (لاہور)...