پسندیدہ شخصیات  

سیّدنا عبدالرحمٰن ابن حزن بن ابی وہب رضی اللہ عنہ

   بن عائذ بن عمران بن مخزوم قریشی مخزومی سعید بن مسیب کے چچاہیں غزوہ یمامہ میں شہید ہوئے مسیب بن حزن کے کئی بھائی تھے جن میں سے یہ عبدالرحمٰن اورسائب اور ابو سعید ہیں سب نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کازمانہ پایا مگرسوائے مسیب کے (ان میں سے) کسی نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت نہیں کی۔ابوعمر نے ان کا تذکرہ لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)...

سیّدنا عبدالرحمٰن رضی اللہ عنہ

  بن حبیب خطمی ہیں حافظ ابوبکرخطیب نے (ان کا تذکرہ اس طرح) بیان کیا ہے کہ عبدالرحمٰن بن حبیب انصاری ہیں ان کا صحابی ہوناثابت ہے اور بعض لوگ (ان کا نسب اس طرح)بیان کرتے ہیں ۱؎ اب تم بھی تکلیف کا مزہ چکھو جس طرح ہم داغ والے دن اپنے دردجگر اور تکلیف کا مزہ چکھ چکے ہیں۔ عبدالرحمٰن بن حبیب بن حباذ بن جویریہ بن عبید بن عبد بن غیان بن عامر بن خطمہ اور یہ بھی بیان کیا جاتا ہے کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم سے انھوں نے روایت کی ہے ان کا تذکرہ ابوموسی...

سیّدنا عبدالرحمٰن بن حاطب رضی اللہ عنہ

   بن ابی بلغہ لحمی ہیں۔ان کے نسب کا ذکر ان کے والد کے نسب میں ہوچکا ہے۔ان کی کنیت ابویحییٰ تھی ۔یہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات میں پیداہوئے تھے ان سے ان کے بیٹے یحییٰ نے روایت کی ہے کہ وہ کہتے تھے ۔میں نے رسول خداصلی اللہ علیہ وسلم کودیکھا ہے کہ آپ عید کی نماز اداکرنے کے واسطے ایک راہ سے جاتے اور دوسرے راہ سے واپس آتے تھے۔جعفر ابن سلیمان نے محمد بن عمروبن علقمہ سے انھوں نے محمد بن عبدالرحمٰن بن حاطب سے انھوں نے اپنے والد یعنی...

سیّدنا عبدالرحمٰن ابن حارثہ رضی اللہ عنہ

  ۔اوربعض لوگوں نے ابن جاریہ بیان کیا ہے ابومسعود نے اس کو ذکرکیاہے ان کا صحابی ہونا ثابت نہیں ہے محمد ابن کعب قرطی نے ابن ابی سلیط سے انھوں نے عبدالرحمٰن ابن حارثہ سے روایت کی ہے کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا(ایام گرمامیں)جب ذراٹھنڈک ہوجائے تو نماز ظہر اداکیاکرو۔(انکاتذکرہ ابن مندہ اورابونعیم نے بیان کیا ہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)...

سیّدنا عبدالرحمٰن بن حارث بن ہشام رضی اللہ عنہ

  بن مغیرہ بن عبداللہ بن عمر بن مخزوم قریشی مخزومی ہیں ان کی کنیت ابومحمد تھی اور ان کی والدہ فاطمہ بنت ولیدبن مغیرہ تھیں۔مصعب زبیری اور واقدی نے بیان کیا ہے کہ جب رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی اس وقت یہ دس برس کے تھے علم اوردین داری اور بلند رتبگی کے لحاظ سے بزرگان اسلام میں ان کا شمارتھا انھوں نے حضرت عمروعثمان و علی و عائشہ صدیقہ وغیرہم سے (رضی اللہ عنہم)روایت کی ہے اوران سے ان کے بیٹے ابوبکراور شعبی وغیرہ نے روایت کی ہے۔ابومعش...

سیّدنا عبدالرحمٰن بن جبر بن عمرو رضی اللہ عنہ

   بن زید بن جشم بن حارثہ بن خزرج بن عمروبن مالک بن اوس اور ان کے نسب میں اس کے علاوہ اور بھی اقوال ہیں۔کنیت ان کی ابوعیسیٰ تھی اوران کے نام سے زیادہ مشہورتھی۔ ان کا اصل نام عبدالعزی تھا۔رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے عبدالرحمٰن نام رکھا غزوۂ بدر میں شریک تھے اوراس وقت ان کی عمر اڑتالیس برس کی تھی۔کعب بن اشرف یہودی جو رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم اور مسلمانوں کواذیت پہنچاتاتھا اس کے قاتلو میں سے یہ بھی تھے۔ ان سے عبایہ بن رفاعہ بن رافع ...

حضرت حسن مثنیٰ ابنِ امام حسن

مجروحِ جنگ کر بلا و شاملِ اسیرانِ اہل بیت رضی اللہ عنہ۔ ان کی اولاد سے ساداتِ بنو قتادہ، آلِ طاؤس، سیلقیون، بنو الملحوس، بنو الکشیش، بنواشز بنو الارزق، خندریس، بنو حمدان، آلِ ابی الضّحاک، آلِ حسن، آلِ ندیم، سویقیون آل ابی الحمد، احمدیّون، بنی عمق، آل المطر، آلِ حمزہ، کرامیون، آلِ عرفہ، آلِ جمّاز، آلِ سلمہ، بنی االسّراج، فاتکیون، بنو الحجازی، آلِ مضام، آلِ ابو الطیّب، بنود ہاس، بنو علی، بنو حسان، بنو قاسِم، بنو یحییٰ، بنو شماخ، بنو مکثر، موسویون، ...

سیّدنا عبدالرحمٰن عبداللہ بن جابر رضی اللہ عنہ

  اوربعض نے ان کانام عبداللہ بن جابرعبدی بیان کیا ہے۔یہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس وفد بن کرآئے تھے یعیش عبدی نے ان سے روایت کی ہے کہ انھوں نے کہا جوقاصد رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے تھے ان میں میں بھی تھامگرقاصد نہ تھا بلکہ اپنے والد کے ساتھ تھارسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کوچند(خاص قسم کے)ظروف میں(جن میں شراب کا استعمال ہوتاتھا)پانی پینے سے منع فرمایا۔ان کا تذکرہ ابونعیم اور ابن مندہ نے لکھا ہے۔ (اسد الغابۃ ج...

سیّدنا عبدالرحمٰن بن ثوبان رضی اللہ عنہ

   ان کا ذکرصحابہ میں کیا گیاہے اور ان کی کنیت ابومحمد تھی۔ ان سے طبرانی نے ایک حدیث ۱؎ ترجمہ اے نبی تم ان لوگوں کو جواللہ پراورقیامت پرایمان رکھتے ہیں (کبھی ایسا)نہ پاؤگے کہ وہ ان لوگوں سے محبت کریں جنھوں نے اللہ اور اس کے رسول کی مخالفت کی۔مطلب حضرت کا اس آیت کی تلاوت سے ان کو متنبہ کرناتھاکہ یہ اپنے مشرک مامؤوں سے قطع تعلق کردیں۱۲ اپنے معجم میں روایت کی ہے (طبرانی نے اپنی سندسے)یحییٰ ابن کثیر سے انھوں نے محمد بن عبدالرحمٰن بن ثوبان...

سیّدنا عبدالرحمٰن بن ثابت بن قیس رضی اللہ عنہ

   بن شماس انصاری ہیں ان کا نسب پہلے بیان ہوچکاہے یہ اوران کے والد دونوں صحابی ہیں۔ ان سے حسن(بصری)نے روایت کی ہے کہ یہ کہتے تھے میں نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنے مامؤوں سے ملاقات کرنے کی اجازت چاہی کیوں کہ وہ لوگ مشرک تھے۔ تو آپ نے اجازت دی مگرجب ملاقات کرکے لوٹا توآپ نے یہ آیت پڑھی ۱؎ لاتجد قوماً یومنون باللہ والیوم الآخر یوادون من حاق اللہ و رسولہ الایہابن مندہ اورابونعیم نے ان کا تذکرہ لکھا ہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7...