سیّدنا عبدالرحمٰن ابن اذنیہ رضی اللہ عنہ
۔عبدی اسحاق بن راہونیہ نے اپنی (کتاب)مسند میں ان کو صحابہ میں بیان کیا ہے۔ہمیں ابوموسیٰ نے اجازۃً خبردی وہ کہتےتھے ابویعلی نے خبردی وہ کہتے تھے ہمیں ابونعیم نے خبردی وہ کہتے تھے ہمیں عبداللہ بن محمد بن شیرویہ نے خبردی وہ کہتے تھے ہم سے اسحاق بن ابراہیم نے بیان کیا وہ کہتے تھے ہم سے یحییٰ بن آدم نے بیان کیا وہ کہتےتھے ہم سے ابواحوص نےبیان کیا وہ کہتے تھے ہم سے ابواسحاق نے عبدالرحمٰن بن اذنیہ سے روایت کرکے بیان کیا۔میں گمان کرتاہوں کہ انھوں...