سب کا پیدا کرنے والا مولا
سب کا پیدا کرنے والا مولا میرا مولیٰ میرا مولیٰ سب سے افضل سے اعلیٰ میرا مولیٰ میرا مولیٰ جگ کا خالق سب کا مالک وہ ہی باقی، باقی ہالک سچا مالک سچا آقا میرا مولیٰ میرا مولیٰ سب کو وہ ہی دے روزی نعمت اس کی دولت اس کی رازق داتا پالن ہارا میرا مولیٰ میرا مولیٰ ہم سب اس کے عاجز بندے وہ ہی پالے وہ ہی مارے خوبی والا سب سے نیارا میرا مولیٰ میرا مولیٰ اول آخر غائب حاضر اس کو روشن اس پہ ظاہر عالم دانا واقف کل کا میرا مولیٰ میرا مولیٰ عزت والا،...