ضیائے صحابیات  

(سیّدہ)ظبیہ(رضی اللہ عنہا)

ظبیہ دختر وہب،بنو عک سے تھیں،بقول ہشام بن کلبی مدینے میں فوت ہوئیں،اور ابو احمد عسکری نے ابوموسیٰ اشعری کے ترجمے میں لکھاہے،کہ ان کی والدہ طیبہ دختر وہب از بنو عک تھیں،اسلام قبول کیااور مدینے منورہ میں فوت ہوئیں،ایک روایت میں ان کانام طفیہ مذکور ہے،واللہ اعلم۔ ...

(سیّدہ )عمرہ(رضی اللہ عنہا)

عمرہ دختر معاویہ کندیہ،محمد بن اسحاق نے حکیم بن حکیم سے،انہوں نے محمد بن علی بن حسین سے، انہوں نے اپنے والد سےروایت کی،کہ رسولِ کریم نے عمرہ دختر معاویہ کندیہ سے نکاح کیا،اور مجالد نے شعبی سے روایت کی کہ رسولِ اکرم نے بنوکندہ کی ایک عورت سے نکاح کیا،لیکن وہ اس وقت لائی گئیں جب آپ کا انتقال ہو چکا تھا،ابونعیم نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ...