(سیّدہ)الصماء(رضی اللہ عنہا)
الصماء دختر بسرمازینہ از بنومازن بن منصور،عبداللہ بن بسرکی بہن تھیں،یہ ابوعمر کا قول ہے،ایک روایت میں صماء دختر بسر ہے،بقول ابو نعیم پہلی روایت درست ہے،ابراہیم بن محمد وغیرہ باسنادہم ابوعیسٰی سلمی سے ،انہوں نے حمید بن مسعدہ سے،انہوں نے سفیان بن حبیب سے ،انہوں نے ثوربن یزید سے انہوں نے خالد بن معدان سے،انہوں نے عبداللہ بن بسر سے،انہوں نے اپنی بہن سے روایت کی،حضور صلی اللہ علیہ وآلہ ٖ وسلم نے فرمایا،بیعت کے دن سوائے فرضی روزے کے تم رو...