ضیائے صحابیات  

(سیّدہ )عمرہ(رضی اللہ عنہا)

عمرہ دختر رواحہ،ہمشیرہ عبداللہ بن رواحہ،ان کا نسب ان کے بھائی کے ترجمے میں ذکر ہو چکا ہے، یہ خاتون نعمان بن بشیر کی والدہ تھیں،یہ وہ خاتون ہیں،جنہوں نےاپنے خاوند بشیرسے کہا تھا کہ وہ اپنے بیٹے نعمان کو کوئی چیز بطورہبہ دے،لیکن اس کے دوسرے بھائیوں کو نہ دے،انہوں نے بیوی کی بات مان لی،بیوی نے کہا،اب اس بات کی حضورسے اجازت لے لو،حضور نبیِ کریم نے دریافت فرمایا،کیا تم نے اپنے سب بیٹوں کے ساتھ یکساں سلوک کیاہے،انہوں نے کہ...

(سیّدہ )عمرہ(رضی اللہ عنہا)

عمرہ دختر سعد بن عمروبن زید مناہ بن عدی بن عمرو بن مالک بن تجار ام سعد بن عبادہ،مستغفری نے اسی طرح ان کا نام لکھاہے،ایک روایت میں عمرہ دختر سعد بن قیس مذکور ہے،ابوعمر نے عمرہ دختر مسعود بن قیس بن عمروبن عدی بن عمروام سعد بن عبادہ لکھاہے،انہوں نے ہجرت کے پانچویں سال میں وفات پائی، ان کی حدیث مشہور ہے،لیکن حدیث میں ان کا نام مذکور نہیں،ابوموسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے،ان کا ذکر پھر آئے گا۔ ...

(سیّدہ )انیسہ نخعیہ( رضی اللہ عنہا)

انیسہ نخعیہ،انہوں نے معاذ بن جبل کے ورودِ یمن کا ذکر کیا ہے،جب وہ حضور ِاکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کے تعمیل فرمان میں وہاں گئے،انہوں نے وہاں کے لوگوں کو تعلیم دی،کہ پانچ نمازیں روزانہ ادا کرو،رمضان شریف میں روزے رکھو اور بشرطِ استطاعت حج کرو، اس وقت ان کی عمر اٹھارہ برس تھی۔ ان کی عمر کا اندازہ غلط معلوم ہوتا ہے،کیونکہ معاذ ۹ ہجری میں یمن بھیجے گئے،اگر اس وقت ان کی عمر ۱۸ برس تسلیم کی جائے،تو بیعت عقبہ میں ان کی عمر نو برس ...

(سیّدہ )یُسیرہ( رضی اللہ عنہا)

یُسیرہ ام یاسر انصاریہ،ایک روایت میں دختر یاسر ہے اور کنیت ام حمیضہ ہے،انہوں نے بیعت کی اور ہجرت کی،یہ ابوعمر کا قول ہے،ابنِ مندہ اور ابونعیم نے ان کا نام یسیرہ از مہاجرات لکھاہے۔ کئی راویوں نے باسنادہم ابو عیسیٰ سے، انہوں نے موسیٰ بن حرام اور عبد بن حمید سے،انہوں نے محمد بن بشر سے،انہوں نے ہانی بن عثمان سے،انہوں نے اپنی والدہ حمیضہ دختر یاسر سے،انہوں نے اپنی دادی یُسیرہ سے روایت کی،حضور نبیِ کریم رؤف ورحیم علیہ الصّلوٰ ۃ والت...

(سیّدہ)ظبیہ(رضی اللہ عنہا)

ظبیہ دختر براء بن معرور،زوجۂ ابوقتادہ انصاری،عبدہ دخترِعبدالرحمٰن بن مصعب بن ثابت بن عبداللہ بن ابو قتادہ نے اپنے والد سے ،انہوں نے اپنے داداسے،انہوں نے ابو قتادہ سے روایت کی کہ حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ظبیہ دختر براء بن معرور سے فرمایا،کہ نہ توتم پرجمعہ فرض ہے،اور نہ جہاد میں نے عرض کیاکہ یا رسول اللہ مجھے تسبیح جہاد سکھائیے،آپ نے فرمایا،سُبحَانَ اللہِ لَااِلٰہَ اِلَّااللہُ وَاللہُ اَکبَروَلِلہِ الحَمد ،پڑھ لیا کرو ابن مند...

(سیّدہ )زائدہ( رضی اللہ عنہا)

زائدہ یا زیدہ،حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی آزاد کردہ کنیز تھیں،ابو موسیٰ نے اذناً ابوبکر محمد بن ابو نصراللہ سے،انہوں نے ابو حفص السمأ،انہوں نے ابوسعید نقاش سے،انہوں نے ابویعلی حسین بن محمد زبیری سے،انہوں نے ابوبکر محمد بن حمدان بن خالد سے ،انہوں نے فضل بن یزیدسے انہوں نے بشر بن بکر سے،انہوں نے اوزاعی سے،انہوں نے واصل سے،انہوں نے ام نجیح سے روایت کی،کہ حضرت عائشہ حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھی تھیں،کہ حضرت عمر کی کنیز زائدہ...

(سیّدہ )زینب اسدیہ( رضی اللہ عنہا)

کتاب کی ترتیب کے اعتبار سے ان کا ذکرزینب کے ضمن میں سب سے پہلے ہے،لیکن یہاں حروف تہجی کے اعتبار سے درج کیا گیا ہے۔ زینب اسدیہ مکیہ،ابو زبیر نے مجاہد سے ،انہوں نے زینب سے روایت کی،کہ انہوں نے رسولِ کریم صلی اللہ علیہوآلہٖ وسلم کی خدمت میں عرض کی،یا رسول اللہ میرا والد مرگیاہےاور اس کی لونڈی نے ایک لڑکا جنا ہے اور ہم اسے تہمت لگایا کرتے تھے،فرمایا،بچے کو میرے پاس لے آؤ،اسے دیکھنے کے بعد فرمایا،یہ تمہارے باپ کا وارث ہوگا، لیکن ...

(سیّدہ )زینب ( رضی اللہ عنہا)

زینب دختر ابو سلمہ بن عبدالاسد قرشیہ مخزومیہ،رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ربیب تھیں،اور والدہ ام سلمہ حضور کی زوجہ تھیں،ان کا نام برہ تھا،آپ نے زینب بنادیا،ایسی ہی روایت جناب زینب دختر حجش کے بارے میں بھی مروی ہے،زینب حبشہ میں پیدا ہوئی تھیں اور جناب ام سلمہ واپسی پر انہیں ساتھ لے آئی تھیں۔ عمر بن محمد بن معمر نے ابوغالب احمدبن حسن بن احمد سے ،انہوں نے ابو محمد جوہر سے،انہوں نے احمد بن جعف بن حمدان سے،انہوں نے عبداللہ بن احمد سے،انہوں نے...

(سیّدہ )زینب ( رضی اللہ عنہا)

زینب دختر حجش زوجۂ رسول ِکریم جو عبداللہ بن حجش کی ہمشیرہ تھیں وہ اسدیہ ہیں اور بنو اسد سے ان کا تعلق ہے، اور ان کی والدہ امیمہ دختر عبدالمطلب تھیں،جو حضورِ اکرم کی پھوپھی تھیں،جناب زینب کی کنیت ام الحکم تھی،قدیم الاسلام تھیں اور مہاجرات سے،زید بن حارثہ سے ان کی شادی کی گئی تھی،تاکہ میاں بیوی کو کتاب اللہ اور سنت رسول اللہ سے متعارف کرائے،اس کے بعد اللہ نے آسمانوں پر ان کا نکاح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کردیا، چنانچہ اٹھائیس...

(سیّدہ )زینب ( رضی اللہ عنہا)

زینب دختر ابو سفیان بن حرب قرشیہ امویہ،عروہ بن مسعود ثقفی کی زوجہ تھیں،محمد بن عبیداللہ ثقفی نے عروہ بن مسعود سے رایت کی کہ جب میں ایمان لایا،تو میری کئی بیویاں تھیں،جن میں چار کاتعلق قریش سے تھا،نبیِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے فرمایا،ان میں سے چار کا انتخاب کرلو،میں نے جو انتخاب کیا،اس میں زینب دختر ابو سفیان شامل تھی،ابن مندہ اور ابو نعیم مؤنے ان کا ذکر کیا ہے۔ ...