ضیائے صحابیات  

(سیّدہ )انیسہ( رضی اللہ عنہا)

اُنیسہ دخترِ عدی انصاریہ،بنو بلی کی ایک خاتون تھیں،جو انصارکی حلیف تھیں اور سعید بن عثمان بلوی کی دادی یحییٰ نے اجازۃً باسناد ہ ابن ابی عاصم سے ،انہوں نے محمد بن غالب سے ، انہوں نے احمد بن جناب سے،انہوں نے عیسٰی بن یونس سے،انہوں نے سعید بن عثمان بلوی سے،انہوں نے اپنی دادی اُنیسہ دخترعدی سے روایت کی کہ وہ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں،اور گزارش کی ،یارسول اللہ میر ا بیٹا جو بدوی تھا،معرکہ...

(سیّدہ )انیسہ( رضی اللہ عنہا)

اُنیسہ دخترِ کعب ام عمارہ، انہوں نے ایک دفعہ کہا،کیا وجہ ہے،کہ قرآن میں ہماری خیر اور بھلائی کا ذکر نہیں ہوتا،اس پر قرآن حکیم کی یہ آیت نازل ہوئی، اِنَّ المُسلِمِینَ وَالمُسلِمَاتِ ،الخ،ابو الوفاء بغدادی نے اپنی تفسیر میں مقاتل سے اسی طرح ذکر کیا ہے،لیکن یہ غلط ہے،کیونکہ اس آیت کا تعلق نسیبہ سے ہے،نہ کہ اُنیسہ سے،ابو موسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ...

(سیّدہ )انیسہ( رضی اللہ عنہا)

اُنیسہ دختر خبیب بن یساف انصاریہ جو خبیب بن عبدالرحمٰن کی پھوپھی تھیں،بصری شمار ہوتی ہیں،ابو یاسر بن ابی ہبہ نے با سنادہ عبداللہ سے،انہوں نے اپنے والدسےانہوں نے عفان سے،انہوں نے شعبہ سے،انہوں نے خبیب بن عبدالرحمٰن سے روایت کی کہ انہوں نے اپنی پھوپھی سے سنُا ،انہوں نے حضور کے ساتھ حج کیا تھا،کہ حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے،کہ ابن مکتوم راتوں کے دوران میں منادی کرتے تھے،کہ بلال کے منادی کر...

(سیّدہ )زینب تمیمہ( رضی اللہ عنہا)

کتاب کی ترتیب کے اعتبار سے ان کا ذکرزینب کے ضمن میں چوتھے نمبرپر ہے،لیکن یہاں حروف تہجی کے اعتبار سے درج کیا گیا ہے۔ زینب تمیمہ ،انہوں نے حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے وہ حدیث روایت کی ،جس میں آپ نے اس بات کو نا پسند کیا،کہ والدین کوئی عطیہ دینے لگیں،تو لڑکوں کو لڑکیوں پر ترجیح دیں،ابو عمر نے مختصراً ان کا ذکر کیا ہے۔ ...

(سیّدہ )ذرہ( رضی اللہ عنہا)

ذرہ کسی صحابی کی زوجہ تھیں،ان کا نسب معلوم نہیں ہوسکا،ان سے محمد بن منکدر اور زید بن اسلم نے اور ابوالنص ہاشم بن قاسم نے ابو جعفر رازی سے،انہوں نے لیث سے،انہوں نے محمد بن منکدر سے،انہوں نے ذرہ سے روایت کی، کہ حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے فرمایا،میں اور یتیم کا کفیل ان دو انگلیوں کی طرح بہشت میں اکٹھے ہونگے،اسی طرح بیوہ اور مساکین کی دیکھ بھال کرنے والا مجاہد فی سبیل اللہ یا اس روزہ دار کی طرح ہے جو اللہ کی رضا کے لئے متوا...

(سیّدہ )زرینہ( رضی اللہ عنہا)

زرینہ والدۂ امتہ اللہ ،ایک روایت میں رزینہ ہے،یحییٰ نے کتابتہً باسنادہ تا ابن ابی عاصم ،عقبہ بن مکرم سے،انہوں نے محمد بن موسیٰ سے،انہوں نے علیلہ دختر کمیت سے،انہوں نے والدہ سے انہوں نے امتہ اللہ سے روایت کی ،کہ انہوں نے زرینہ سے پوچھا،کہ رسولِ اکرم عاشورہ کے روزے کے بارے میں کیا فرماتے تھے،انہوں نے جواب دیا، کہ جب یہ دن آتا،تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم روزہ رکھتے اور دوسروں کو روزہ رکھنے کا حکم دیا کرتے تھے،ابو موسیٰ نے ذکر کیا ہے۔ ...

(سیّدہ )زنیرہ رومیہ( رضی اللہ عنہا)

زنیرہ رومیہ،یہ خاتون ان لوگوں میں شامل ہیں،جو ابتدائے بعثت میں اسلام لائیں،یہ بنو مخزومہ کی کنیز تھیں،جنہیں ابو جہل سخت تکلیف دیا کرتا تھا،ایک روایت کی رُو سے وہ بنو عبداللہ کی لونڈی تھیں،جب اسلام لائیں تو اندھی ہو گئیں،مشرکین کہتے کہ اسے لات اور عزٰی کی نافرمانی نے اندھا کردیا ہے،وہ جواب میں کہتیں،کہ لات اور عزٰی کو تو اتنا بھی معلوم نہیں کہ ان کو پوجنے والے کون ہیں،یہ تقدیر آسمانی ہے،اللہ چاہے تو میری بینائی کولوٹا سکتا ہے،حُسنِ ...

(سیّدہ )سبیعہ( رضی اللہ عنہا)

سبیعہ دختر حبیب ضبعیہ بصریہ،ان سے ثابت بناتی نے روایت کی ہے ایک شخص حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کے پاس سے گزرا کہنے لگا،کہ میں آپ سے اللہ کے نام پر محبت کرتا ہوں،تینوں نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ...

(سیّدہ )سبیعہ ( رضی اللہ عنہا)

سبیعہ دختر حارث اسلمیہ،سعد بن خولہ کی زوجہ تھیں،سعد حجتہ الوداع کے موقعہ پر فوت ہوگئے تھے، سبیعہ اس وقت حاملہ تھیں،اور خاوند کی وفات کے چند دن بعد یا پندرہ دن بعدیا ایک ماہ بعد انکی اولاد ہوئی۔ ابوالحرم مکی بن ریان نحوی نے باسنادہ یحییٰ بن یحییٰ سے،انہوں نے مالک بن انس سے،انہوں نے عبدریہ بن سعید سے ،انہوں نے ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن سے روایت کی،کہ عبداللہ بن عباس اور ابوہریرہ سے ایک ایسی عورت کے بارے میں پوچھا جو حاملہ ہو،اور اس ...