ضیائے صحابیات  

(سیّدہ )عاتکہ( رضی اللہ عنہا)

عاتکہ دختر عبدالمطلب بن ہاشم قرشیہ ہاشمیہ ،رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی پھوپھی تھیں، ان کے اسلام کے بارے میں اختلاف ہے،اور ابن اسحاق اور علماکی ایک جماعت کا خیال ہے،کہ حضورِاکرم کی پھوپھیوں میں سے سوائے جناب صفیہ کے اور کسی نے اسلام قبول نہیں کیا،اور عاتکہ ابوامیہ بن مغیرہ مخزومی کی بیوی اور عبداللہ ام زبیر اور قریبہ کی والدہ تھیں،ان سے ام کلثوم دختر عقبہ بن ابی معیط وغیرہ نے روایت کی۔ عبیداللہ بن احمد نے باسنادہ یون...

(سیّدہ )عزہ(رضی اللہ عنہا)

عزہ دختر ابوسفیان بن امیہ،قرشیہ،امویہ،ام حبیبہ اور معاویہ کی ہمشیرہ تھیں،لیث نے یزید بن ابی حبیب سے روایت کی،کہ محمد بن مسلم زہری نے لکھا،کہ عروہ نے انہیں بتایا کہ مجھ سے زینب دختر ابو سلمہ نے بیان کیا،کہ انہیں ام ِحبیبہ نے بتایا،کہ میں نے رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے گزارش کی ،یارسو ل اللہ آپ میری بہن عزہ سے نکاح کرلیں،فرمایا،کیا تم اسے پسند کرتی ہو؟ میں نےکہا ،ہا ں یارسول اللہ آپ کو بھی کوئی دقت نہ ہوگی،اور میں چاہتی ہوں،کہ ا...

(سیّدہ )عفراء(رضی اللہ عنہا)

عفراء دختر عبید بن ثعلبہ بن سواد بن غنم بن مالک بن نجار انصاریہ،جومعاذ،معوذ اور عوف کی والدہ تھیں اور اسی نام سے ان کی اولاد پہچانی جاتی ہے،ابن کلبی کا قول ہے،کہ جب غزوۂ بدر میں معاذ اور معوذ شہید ہوگئے،تو عفراء نے حضورِاکرم کی خدمت میں عوف کے بارے میں دریافت کیا،یا رسول اللہ ،کیا یہ میرا بیٹا بُرانکلا،فرمایا ،نہیں،معاذاور معوذ لا ولد فوت ہوئے،ہاں البتہ عوف صاحبِ اولاد تھے،ابن کلبی کے علاوہ اور لوگوں کا خیال ہے،کہ معاذ معرکۂ بدر می...

(سیّدہ )عقیلہ(رضی اللہ عنہا)

عقیلہ دختر عبید بن حارث عتواریہ،حضورِاکرم سے بیعت کی اور مدینے کو ہجرت کی،ان سے ان کی بیٹی حجہ دختر قریط نے روایت کی،ایک روایت میں ان کی بیٹی کا نام حجبہ دختر فرطہ مذکور ہے،اور ان کی بیٹی سے زید بن عبدالرحمٰن بن ابو سلامہ یا ابن سلام نے روایت کی۔ بخاری اور طبرانی نے ان کانام عقیلہ اور ابنِ مندہ نے غفیلہ لکھاہے،ابو نعیم،ابوعمر اور ابوموسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ...

(سیّدہ )علاثہ(رضی اللہ عنہا)

علاثہ جعفر مستغفری نے خلیل بن احمد سے، انہوں نےمحمد بن اسحاق سے ،انہوں نے قتیبہ سے، انہوں نے قتیبہ سے،انہوں نے یعقوب بن عبدالرحمٰن سے،انہوں نے ابوحازم بن دینار سے روایت کی،کہ کچھ لوگ سہل بن سعد کے پاس آئے،اور دریافت کیا کہ حضورِ اکرم کا منبر کس لکڑی کا بناہواہے،انہوں نے جواب دیا،مجھے نہیں معلوم کہ کس لکڑی کا ہے البتہ مجھے اس کا علم ہے،کہ جس دن منبر مسجد میں رکھاگیا،اور آپ اس پر بیٹھے،حضورِاکرم نے ایک خاتون علاثہ کو کہلا بھیجا تھا ک...

(سیّدہ )عنقوذہ(رضی اللہ عنہا)

عنقوذہ،ابوموسیٰ نے کتابتہً حسن بن احمد سے ،انہوں نے ابونعیم سے ،انہوں نے احمد بن ابراہیم بن علی سے،انہوں نے محمد بن قارن سے،انہوں نے ابوزرعہ سے،انہوں نے غسان بن فصل ابوعمر سے،انہوں نے صبیح بن سعید نجاشی مدنی سے،بہ عمر ایک سواَسّی سال روایت سُنی اور ان کا خیال ہے کہ وہ ایک سوباون برس کے تھے،ان سے مروی ہے کہ انہوں نے اپنی ماں سے سناکہ ان کا نام عنبسہ تھا،جسے حضورِاکرم نے عنقوذہ بنادیا،ابونعیم اور ابوموسٰی نے ذکر کیا ہے۔ ...

(سیّدہ )عنقوذہ(رضی اللہ عنہا)

عنقوذہ جوجناب عائشہ کی لونڈی تھیں،صرف ابوموسیٰ نے ان کا علیحدہ ترجمہ لکھاہے،اور کہا ہے کہ جعفر نے بھی ان کا ترجمہ تحریری کیا ہے،اس حدیث کے اسناد میں شبہ ہے۔ حمید بن حوشب نے حسن سے،انہوں نے حضرت علی سے روایت کی،کہ جب حضور سرورِکائنات نے معاذ بن جبل کویمن میں حاکم بناکر بھیجنے کا ارادہ کیا،تو ایک دن نماز صبح کے بعد ہماری طرف رُخ پھیر کر فرمایا،اے گروہ مہاجرین و انصار!یمن میں فرائض حکومت ادا کرنے کے لئے کون جانا چاہتا ہے،حضرت ابوب...